ماں میں سلمان کو کبھی معاف نہیں کرسکتا،،،وہ اس قدر
گھٹیا انسان ہے،،،فراز غصے سے
بے قابو ہورہا تھا،،،مسز مجید نے پریشانی سے اپنے اکلوتے لاڈلے بیٹے کو
دیکھا،،،جس کا دل
اس لڑکی پر جانے کب سے فدا تھا،،،وہ مغرب میں بھی رہ کر مشرق کا دیوانہ
تھا،،،بیٹا،،،
تمہیں اس لڑکے کے بارے میں محتاط رہنا چاہیے،،،ماں نے کسی انجانے خوف سے
فراز کو
سمجھایا،،،فراز کا پارا نیچے ہی کہاں آرہا تھا،،،ہی اِز سو چیپ،،،نان
سینس،،،ربش،،
اِٹس سو ہارڈ ٹو ڈائی جسٹ،،،اِٹس ٹوٹلی ان بیئر ایبل،،،فراز کا خون کھولے
جا رہا تھا،،،ماں نے
بڑے پیارسے کہا،،،بیٹا،،،اس میں روزی کا نام بھی آئے گا،،،وہ عزت ہے
ہماری،،،فراز جھنجھلا
کےبولا،،،کیا کروں ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھا رہوں؟؟؟ جس کےلیے میں سات
سمندر پار سے
آیا ہوں،،،وہ کسی بھی ایرے غیرے کےلیے مجھے ٹھکرا دے،،،نو وے مام،،،نو
وے،،،
اوور ہز ڈیڈ باڈی،،،آئی ڈونٹ کیئر،،،
کم آن ڈارلنگ،،،کول ڈاؤن،،،ماں نے آگے بڑھ کر فراز کو سینے سے لگا لیا،،،جب
تک روزی سے
بات نہ ہو جائے،،،ہمیں کچھ بھی ایسا ویسا بولنا یا سوچنا نہیں چاہیے،،،ایم
آئی رائٹ سن؟؟؟
ماں کی بات پر فراز نے بیڈ کے کارنر پر زور سے ہاتھ مارا،،،مگر ماں،،،اٹس
سو کامن سینس،،،
آج وہ اس کے پچھے اس کے گھر گئ ہے،،،وہ رات بھر اس کے کمرے میں تھی،،،وہ
وہاں
سے اپنے روم میں آئی اور،،،وہ سلمان اسی ٹائم روم سےگھر چلا گیا،،،وہ کیا
چھپا رہے ہیں؟
دیئر اِز سم تھنگ رانگ،،،ماں کے چہرےپر فکروں نے ڈیرہ جمالیا
تھا،،،بیٹا،،،آپ ایسا ذرا
بھی نہ سوچو،،،وہ بہت الگ اور مضبوط لڑکی ہے،،،مجھےاسکے کریکٹر پر ذرا
برابر بھی
شک نہیں،،،فراز کی تسلی کسی بات پر نہ ہو رہی تھی،،،اوکے مام،،،لیکن میں اس
لڑکےپر
بھروسہ نہیں کرسکتا،،،ہی از سو سمارٹ،،،ہی از سچ آ۔۔۔۔،،،اسکی گالی نے ماں
کو فکرمند
کردیا،،،اسےروزی اور سلمان دونوں پر ایسا کوئی شک نہ تھا،،،مگر جو کچھ وہ
سن رہی تھی
اسےبہت سے وسوسوں نےگھیر لیا تھا۔۔۔(جاری)
|