میں سلمان ہوں(٨٥)

زندگی نے ہمیں ایسے خواب دکھائے
جو نہ ہماری سمجھ میں آئے
زمانے نے کچھ ایسے زخم لگائے
جن کا علاج نہ ہم کر پائے
طویل شب اس کے خوف ناک سائے

ہم اب تک سنبھل ہی نہ پائے
ہر موڑ پر نئے چہرے نظر آئے
آخر ہم کہاں کو جائیں

پھر تم نے سلمان سے کہا نہیں ،،،کہ تم اسے اس قدر شدت سے چاہتی ہو،،،روزی کی زبان
اس کا ساتھ نہیں دے رہی تھی،،،اس کا سوال سن کر ندا کی آنکھوں میں جگنو سے چمکنے
لگے،،،
ہاں بہت دفعہ اس کی ڈھال بن کے،،،کبھی اس کی مدد کر کے،،،کبھی اس کی آنکھوں میں
دیکھ دیکھ کر،،،رات کے آخری پہروں میں،،،اس کےلیے چائے بنا کر،،،کبھی آنکھوں کی
زبان اور کبھی اسکواحساس دلا کر،،،کہ وہ تنہا نہیں ہے،،،ماں باپ کے سامنے،،چھوٹے بھائی
کے سامنے،،،بے شرم سی ہوکر،،،اس کی وکالت کر کے،،،
روزی کی گھٹی ہوئی آواز آئی،،،پھر،،،،پھر کیا ہوا؟؟؟
نداکی آنکھوں کے جگنو پانی سے بن گئے،،،‘‘اسے دنیا سے ایسی نفرتیں ملی ہیں کہ وہ اب
کسی بھی محبت کے رشتے پر اعتبار نہیں کرتا،،،شاید وہ خود کو اس ماحول میں اَن فٹ سمجھتا
ہے،،،محبت کے نام پر یا سوال پر ،،،اس کا چہرہ اجنبی سا ہو جاتا ہے،،،اندر سے سہما ہوا
انسان ہے،،،آنکھیں نہیں ملا پاتا،،،
ندا نے طنزیہ انداز میں روزی کو دیکھا،،،روزی جھنپ سی گئی۔۔
ندا کی آواز میں کرب ابھر آیا،،،پھر کچھ خوبصورت،،مالدار چہرے،،،اسے مجھ سے اور بھی
دور لے گئے،،،روزی پریشان ہو گئی۔
ندا طنزیا انداز میں مسکرا کربولی،،،ویسے،،،یہ میں نے آپ کو نہیں کہا،،،جب کہ خوبصورت کا
لفظ بہت کم ہے آپ کے لیے،،،
اب کیا میں پیارکروں گا
کیوں دل پر اپنےاعتبارکروں گا
اپنی حد میں رہوں گا تو جیوں گا
ورنہ ہر روز جیوں گا روز ہی مروں گا
یہ اس کے الفاظ ہیں،،،جو اسے کسی کا نہیں ہونے دیتے،،،روزی جی! اسے پتا ہی نہیں،،،کہ وہ
کتنا ظالم ہے،،،لوگ اسے پیار کرتے ہیں اور وہ اپنے ماضی سے ہی نہیں نکل پاتا،،،ویسے وہ
آپ کی بہت تعریف کرتا ہے،،،روزی ندا کے اس جملے سے واپس کمرے میں آگئی،،،اپنی
خوشی کو چھپاتے ہوئے،،،بظاہر بے فکری سے بولی،،،اچھا،،،سلمان میری تعریف کرتا ہے،،،
ندا نےکاٹ دار لہجے میں کہا،،،یہ نہیں پوچھیں گی ،،،کیاکیا کہتا ہے،،،روزی۔۔۔۔
(جاری)
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1253852 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.