چند مشہور شخصیات کو گوگل پر سرچ کرنا انتہائی خطرناک

انٹرنیٹ کے اس دور میں ہم آج جس بھی چیز یا شخصیت کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں فوراً گوگل سرچ کا سہارا لیتے ہیں- تاہم کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ ایک مشہور پاکستانی شخصیت سمیت دنیا کی چند مشہور شخصیات کو گوگل پر سرچ کرنا آپ کے لیے خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے؟
 

image


جی ہاں حال ہی میں ایک سائبر سیکورٹی کمپنی کی جانب سے ایک ایسی فہرست جاری کی گئی ہے جس کے مطابق دنیا کی چند مشہور شخصیات کو گوگل پر سرچ کرنے کے دوران خطرناک وائرس آپ کے اسمارٹ فون یا لیپ ٹاپ میں منتقل ہوسکتے ہیں-

آن لائن سرچنگ کے حوالےسے یہ فہرست سائبر سیکیورٹی کمپنی میکافی (McAfee)  کی جاری کردہ ہے اور اس میں دنیا کی دس مشہور شخصیات کو آن لائن سرچ کے حوالے سے خطرناک قرار دیا گیا ہے-

اس فہرست میں سب سے خطرناک شخصیت معروف کینیڈین گلوگارہ اور نغمہ نگار اوریل لاوین کو قرار دیا گیا ہے- سائبر سیکورٹی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس وقت آپ کے کمپیوٹر یا وائرس منتقل ہونے کے امکانات سب سے زیادہ ہوتے ہیں جب آپ اوریل لاوین کو آن لائن سرچ کرتے ہیں-
 

image

اس فہرست میں موجود دیگر مشہور شخصیات میں 10 ویں نمبر پر گلوکارہ بیونسے٬ 9 ویں نمبر پر کیٹی پیری٬ امریکی ریپیر سین جان کومبس المعروف پف ڈیڈی 8 ویں پر٬ 7ویں نمبر پر جسٹن بیبر ٬ 6ویں پوزیشن پر ڈی جے اور گلوکار کالوین ہیرس٬ 5ویں نمبر پر کینیڈین گلوکارہ سیلین ڈیون٬ چوتھے نمبر پر پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک٬ تیسری پوزیشن پر کینیڈین گلوکار اور نغمہ نگار کارلے ری جیسپن اور سیکنڈ پوزیشن امریکی گلوکار برونو مارش کی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Cybersecurity firm McAfee has released its annual report on the most dangerous celebrities to search for online, with singer Avril Lavigne topping the list. The report, which “reveals which celebrities generate the riskiest search results that could potentially expose their fans to malicious websites”, is now in its 11th year, with past lists exposing the dangers of searching celebrities such as Amy Schumer and Emma Watson.