دنیا کی پہلی “ ائیر کنڈیشنڈ “ گھڑی متعارف

اب تک آپ ٹیکنالوجی کی دنیا کی مختلف کمپنیوں کی تیار کردہ جدید سے جدید تر اسمارٹ واچز کی خوبیوں کے بارے میں سنتے آئیں ہوں گے لیکن حال ہی میں متعارف کروائی جانے والی دنیا کی سب سے پہلی “ ائیر کنیڈیشنڈ “ گھڑی نے تو ہر کسی کو حیران کردیا ہے-

جی ہاں یہ Aircon نامی گھڑی صارف کو براہ راست اس کی کلائی پر گرمائش یا پھر ٹھنڈک کا احساس فراہم کرتی ہے جس سے پورے جسم کا درجہ حرارت اس کے مطابق ہوجاتا ہے چاہے اس وقت موسم کیسا بھی ہو-
 

image


اس جدید گھڑی کو ایجاد کرنے والی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ “ انسان اس گھڑی کے ذریعے نبض پر پڑنے والے ٹھنڈک یا گرمی کے احساس سے ان سگنل کو تبدیل کر سکتا ہے جو ہمارا اعصابی نظام ہمارے دماغ کو بھیجتا ہے- اور اس طریقے سے دماغ ٹھنڈک یا گرمائش کے بارے میں ہی سوچتا ہے“-

بظاہر یہ تمام جادو اس منفرد گیجٹ کے بیلٹ میں موجود ہے٬ اس گھڑی کی بیلٹ میں ایک چھوٹا سا آلہ نصب ہے جو کہ ClimaCon سے آراستہ ہے- یہ آلہ بیلٹ میں کچھ ایسے انداز سے نصب کیا گیا ہے کہ گھڑی باندھنے کی صورت میں جلد کے اس حصے کی قریب جا پہنچتا ہے جہاں رگیں موجود ہیں- اور اس طرح وہ یہاں سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت جسم کو منتقل کرتا ہے-

آپ اس گھڑی میں موجود سسٹم کی مدد سے اپنے جسم کو اتنی ہی ٹھنڈی یا گرم لہریں مہیا کرسکتے ہیں جتنی کہ مناسب سمجھتے ہیں- یہ گھڑی استعمال کے حوالے سے آسان بنائی گئی ہے اور اس میں ایک اسکرین کے علاوہ صرف تین سادہ بٹن نصب ہیں- اس کے علاوہ یہ گھڑی وقت اور تاریخ بتانے کی سہولت رکھتی ہے-
 

image

آپ اس جدید گھڑی کے ذریعے خود کو باآسانی ٹھنڈا یا گرم رکھ سکتے ہیں چاہے آپ کے اردگرد کا موسم یا درجہ کیسا بھی ہو-دلچسپ بات یہ ہے کہ اس گھڑی کو ہر قسم کے موسم٬ درجہ حرارت اور خطے میں استعمال کیا جاسکتا ہے-

تاہم فی الحال کمپنی ایسے سرمایہ کاروں کی تلاش میں ہے جو اس گھڑی کی تیاری میں بھاری سرمایہ کاری کر سکیں اور اس سلسلے میں فنڈز کے حصول کے لیے ایک مہم کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

The new Apple Watch may have better fitness tracking technology and spunkier bands, but can it regulate your body temperature? I don’t think so, but the new Aircon Watch – the world’s first personal A/C watch – claims it can. Using “ClimaCon” technology, the Aircon Watch gives off an influx of hot or cold directly into the wearer’s wrist, which will then cause the whole body to regulate its temperature, delivering a cool or warm sensation regardless of the climate they are in at the time.