وزن کیسے بڑھے گا؟

انسان کی فطرت میں شامل ہے کہ وہ کسی بھی حال میں خوش نہیں رہتا،اگر موٹا ہے تو دبلا ہونے کی تدابیر کرتا رہتا ہے اور اگر کمزور جسم کا مالک ہے تو اسے بھی موٹا ہونا اچھا لگتا ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ ایک عام انسان اپنے قد کی مناسبت سے ہی چست و توانا رہ سکتا ہے۔اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنی غذا کا بہت زیادہ خیال رکھیں۔

آج میں وزن بڑھانے کی بات کروں گا کیونکہ ایسے افراد جن کا قدو قامت کی مناسبت سے وزن کم ہے یا وہ جسمانی طور پر نہایت کمزور ہیں یقیناً ان کے چہرے پر بھی وہ رونق نہیں ہوتی جو ایک صحت مند انسان کے چہرے پر ترو تازگی ہوتی ہے،ایسے افراد کا چہرہ اندر کو دھنسا ہوا اور پیلی رنگت والا ہوتا ہے اور ایسے لوگ جوان ہوتے ہوئے بھی بوڑھے نظر آتے ہیں ایسی کمزور خواتین جتنا بھی بناؤ سنگھار کرلیں وہ پر کشش دکھائی نہیں دیتیں۔
 

image


پہلے تو دیکھنا یہ ہے کہ اس کمزوری کی وجہ کیا ہے یہ ایک معالج ہی بتا سکتا ہے اس لئے کچھ بھی کرنے سے پہلے اپنے معالج سے رابطہ ضرور کریں تاکہ کمزوری کی وجہ جانی جا سکے ان میں سے زیادہ تر ایسے افراد ہوتے ہیں جو یا تو کسی خطرناک بیماری کا شکار ہوتے ہیں یا رہ چکے ہوتے ہیں۔لیکن ان میں سے اکثر ایسے نوجوان ہیں جو اپنی خوراک پر توجہ نہیں دیتے جب کہ ایک صحت مند زندگی گزارنے کے لئے متوازن غذا کا استعمال ضروری ہے۔ صحت مند رہنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ کم از کم تین وقت کا کھانا اپنے وقت پر کھائیں۔

صحت مند نظر آنے کے لئے سب سے پہلے ضروری ہے کہ آپ اپنی نیند پوری کریں جو کم از کم چھ سے آٹھ گھنٹے پر محیط ہو ایک نارمل آدمی بھی اگر اپنی نیند پوری نہیں کرتا تو وہ بھی جسمانی کمزوری کا شکار ہو سکتا ہے اس کے علاوہ آپ ایسی صحت مند غذا کا چناؤ کریں جن میں کیلوریز کی مقدار زیادہ ہو اور وہ آپ کی صحت کے لئے بھی مفید ہوں صحت مند غذا سے مراد دال، چاول، سبزیاں اور پھل ہیں نہ کہ پیزا اور برگر ہیں۔پیزا اور برگرز میں کیلوریز تو زیادہ ہیں لیکن یہ ہماری صحت کو خراب کر دیتے ہیں۔ کبھی کھبار ذائقہ تبدیل کرنے کے لئے تو انہیں کھایا جا سکتا ہے لیکن انہیں روزانہ کی خواراک بنانا کسی طرح بھی فائدہ مند نہیں ہو سکتا۔ ہمیں ایسی خوراک کا استعمال کرنا ہے جس میں پروٹین ،وٹامنز اور نمکیات حاصل ہو سکیں۔

آپ روزانہ کتنی کیلوریز کا استعمال کریں اس کا انحصار آپ کی روزانہ کے کام کاج پر ہوتا ہے آپ کتنی مشقت والا کام کرتے ہیں اگر سخت مشقت والا کام ہے تو زیادہ کیلوریز کی ضرورت ہوتی ہے اور اگر کم مشقت والا کام ہے تو پھر کم کیلوریز کی ضرورت پڑے گی۔اب اگر آپ یہ سوچیں کہ میں زیادہ کھا کر جلد موٹا ہو جاؤں تو یہ ممکن نہیں ہے ، صحت مند ہونے کے لئے ضروری ہے کہ آپ چکنائی والی غذاؤں کا زیادہ استعمال کریں۔ کمزور افراد اپنی خوراک میں انڈے، آلو، کیلے، دودھ بالائی کے ساتھ، مکھن، مرغی، گوشت، پھل، میوہ جات کا استعمال ضرور کریں۔ کوشش کریں تلی ہوئی اشیاء سے مکمل پرہیز رکھیں کیونکہ یہ صحت کے لئے مضر ہیں اور آپ کولیسٹڑول، بلڈ پریشر جیسے امراض کا شکار ہو سکتے ہیں۔
 

image

صبح کے ناشتہ میں آپ انڈہ،مچھلی اور جوسز کا استعمال کریں۔اسی طرح دوپہر کو بھی آپ مرغی کا سالن بنا کر کھا سکتے ہیں اس کے علاوہ مختلف سبزیوں کے سلاد اور دالوں کو بھی اپنی خوراک کا حصہ بنا سکتے ہیں۔ شام کو بھی آپ گوشت ،دودھ ،پنیر یا ان سے بنی اشیا ء کا استعمال کر سکتے ہیں۔یاد رہے کہ جو بھی کھائیں ورزش ضروری ہوتی ہے ورزش کے لئے یہ ضروری نہیں ہے کہ سخت ورزش ہی کو اپنا معمول بنائیں بلکہ آپ چہل قدمی بھی کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ کمزور جسم کے مالک اپنی خوراک میں کلیجی و گردہ،شکر قندی،گاجر کا حلوہ،کیلا اور آم کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

About two thirds of people in the US are either overweight or obese . However, there are also many people with the opposite problem of being too skinny . This is a concern, because being underweight can be just as bad for your health as being obese.