انڈونیشیا کے ایک دور دراز علاقے میں آباد ایک قبیلے میں
توراجان کی قدیم رسم چلی آرہی ہے جس کے دوران لوگ اپنے پیاروں کی حنوط زدہ
لاشوں کو تابوتوں سے نکال کر صاف ستھرا کر کے دوبارہ اس میں بند کردیتے ہیں۔
|
|
انڈونیشیا میں قدیم روایات کے مطابق توراجان کی رسم ادا کی گئی ہے-
|
|
روایات کے مطابق دفنائے جانے والوں کے لواحقین اس رسم میں حصہ لیتے ہیں اور
اپنے پیاروں کی قبروں کو کھولتے ہیں-
|
|
لوگ ہر سال توراجان کے قدیم قبرستان میں اپنے رشتے داروں کی ان پرانی قبروں
پر آتے ہیں-
|
|
قبرستان کے پاس یہاں کے باشندوں کے روایتی گھر موجود ہیں-
|
|
تابوتوں کو نکالنے کےلیے لوگ بانس کی بنی سیڑھی کا استعمال کرتے ہیں-
|
|
رسم کے دوران لوگ اپنے رشتے داروں کے تابوتوں کو کھولتے ہیں-
|
|
لوگ اپنے پیاروں کی حنوط لاشوں کو نکال کر ان پر لپیٹے گئے کپڑوں کو صحیح
کرتے ہیں، اور تابوت کو صاف کرنے کے بعد اس میں یاد دہانی کے لیے کچھ چیزیں
بھی رکھ دیتے ہیں-
|
|
اکثر مرنے والوں کو ان کے مرنے کے کافی عرصے بعد ان کی آخری آرام گاہ
دفنانے لایا جاتا ہے-
|
|
ایک سال پہلے مرنے والی ایک عورت کا یہاں دفنانے کے لیے
لایا گیا ہے-
|
|
رسم کے دوران لوگ اپنے پیاروں کی ان آخری آرام گاہوں کے باہر وقت گزارتے
ہیں- |
Partner Content: VOA
|