قومی پرچم کا احترام

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ کسی بھی ملک کی پہچان اُس کے جھنڈے سے ہوتی ہے۔ ہر ملک کی کوشش ہوتی ہے کہ اُس کا جھنڈا بلند رہے۔ ہر ملک میں اُن کی آزادی کے دن پر جھنڈے لگائے جاتے ہیں۔ ہمارے ہاں بھی جشن آزادی پر جھنڈے اور جھنڈیاں لگا کر گلی محلوں اور عمارتوں کو سجایا جاتا ہے۔ ہمارے جھنڈے کا رنگ سبز اور سفید ہے لیکن جھنڈیاں بنانے والے ان کے رنگ ہی بدل دیتے ہیں مثلاً جھنڈیوں کے رنگ نیلے، لال وغیرہ کر دیتے ہیں۔ جس سے پرچم کی بے ادبی ہوتی ہے۔ اِسی طرح جھنڈوں پر بھی تصاویر بنا دیتے ہیں۔

حکومت کو چاہیے کہ ایسے جھنڈے اور جھنڈیاں بنا نے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ اس کے علاوہ چودہ اگست گزر جانے کے بعد بھی گھروں، دوکانوں، اور عمارتوں پر جھنڈے لگے رہتے ہیں۔ جس سے جھنڈے کی بے حرمتی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ گلی٬ محلوں میں جا بجا جھنڈیاں گری پڑی ہوتی ہیں۔ جس پر سے لوگ آتے جاتے گزرتے ہیں۔ میری آخر میں عوام سے درخواست ہے کہ برائے مہربانی اپنے قومی پرچم کا احترام کریں۔ اور چودہ اگست ختم ہونے کے بعد جھنڈے اتار دیا کریں تاکہ قومی پرچم کی بے حرمتی نہ ہو۔
Ghulam Mujtaba Kiyani
About the Author: Ghulam Mujtaba Kiyani Read More Articles by Ghulam Mujtaba Kiyani: 12 Articles with 18655 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.