اٹھائیس (28) کلمَاتِ کُفر ۔ (پہلا حصہ) ۔

محترم قارئین، السلامُ علیکم۔

تنگدستی، بیماری،پریشانی اور فوتگی کے مواقع پر بعض لوگ صدمے یا استعال کے سبب بعض لوگ نعوذ باللہ کلماتِ کُفر بک دیتے ہیں، اللہ عزوجل پر اعتراض کرنا، اُس کو ظالم یا ضرورتمند یا محتاج یا عاجز سمجھنا یا کہنا یہ سب کُفر ہے۔ یاد رکھئے! اَکراہِ شرعی ہوش و حواس میں صریح کفر بکنے والا اور معنی سمجھنے کے کے باوجود ہاں میں ہاں ملانے والا بلکہ تائید میں سر ہلانے والا بھی کافَر ہو جاتا ہے اور نکاح ٹوٹ جاتا ، بَیعت ختم ہوجاتی اور زندگی بھر کے نیک اعمال برباد ہو جاتے ہیں، اگر حج کرلیا تھا تو وہ بھی گیا، اب بعدِ تجدید ایمان صاحب استطاعت ہونے پر نئے سِرے سے حج فرض ہوگیا۔

مشکلات کے وقت بکے جانے والے کفریات کی مثالیں۔
1۔ فلاں صاحب لوگوں کے ساتھ کچھ بھی کریں اللہ عزوجل کی طرف سے ان کو مکمل آزادی ہے۔
2۔ ہم اُن کے ساتھ اگر تھوڑا بھی کچھ کرلیں، اللہ عزوجل ہمیں فوراً پکڑ لیتا ہے۔
3۔ اللہ عزوجل نے ہمیشہ میرے دشمنوں کا ساتھ دیا ہے۔
4۔ ہمیشہ سب کچھ اللہ پر چھوڑ کر بھی دیکھ لیا کچھ نہیں ہوتا۔
5۔ اللہ عزوجل نے میری قسمت ابھی تک تو ذرا اچھی نہیں بنائی۔
6۔ شاید اس کے خزانے میں میرے لئے کچھ بھی نہیں، میری دُنیاوی خواہشات کبھی پوری نہیں ہوئیں، زندگی بھر میری کوئی دُعا قبول نہیں ہوئی، جس کو چاہا وہ دُور چلا گیا، ہر خواب میرا ٹوٹا، تمام اَرمان کچلے گئے، اب آپ ہی بتائیں میں اللہ عزوجل پر کیسے ایمان لاؤں؟
7۔ ایک شخص نے ہماری ناک میں دَم کر رکھا ہے، مزے کی بات یہ ہے کہ اللہ عزوجل بھی ایسوں کا ساتھ دیتا ہے۔
8۔ جس شخص نے مصیبتیں پہنچنے پر کہا، اے اللہ عزوجل تو نے مال لے لیا، فلاں چیز لے لی، اب کیا کرے گا؟ یا اب کیا چاہتا ہے؟ یا اب کیا باقی رہ گیا ہے؟ یہ قول کُفر ہے۔
9۔ جو کہے، اگر اللہ عزوجل نے میری بیماری کے باوجود مجھے عذاب دیا تو اس نے مجھ پر ظُلم کیا، یہ کہنے والا کافر ہے۔
10۔ اللہ نے ہمیشہ بُرے لوگوں کا ساتھ دیا۔
11۔ اللہ نے مجبوروں کو اور پریشان کیا ہے۔

تنگدستی کے باعث بکے جانے والے کُفریات کے مثالیں
12۔ جو کہے، (اے اللہ عزوجل! مجھے رِزق دے اور مجھ پر تنگدستی ڈال کر ظُلم نہ کر) ایسا شخص کافِر ہے۔
13۔ سیاسی پناہ لینے یا تنگدستی کی وجہ سے کفار کے یہاں نوکری کی خاطر ویزا فارم پُر یا کسی طرح کی رقم وغیرہ کی بچت کیلئے درخواست پر اگر خود کو جھوٹ موٹ عیسائی، یہودی، قادیانی یا کسی بھی کافِرو مرتَد گروہ کا فرد لکھا یا لکھوایا تب بھی کافر ہوگیا۔
14۔ کسی سے مالی مدد کی درخواست کرتے ہوئےکہنا یا لکھنا کہ آپ نے کام نہ کردیا تو میں قادیانی یا عیسائی بن جاؤں گا۔ ایسا کہنے والا فوراً کافِر ہوگیا۔ یہاں تک کہ بالفرض اگر کوئی کہے کہ میں سو سال کے بعد کافِر ہوجاؤں گا وہ ابھی سے کافر ہوگیا۔
15۔ کسی نے مشورہ دیا کہ کافِر ہوجاؤ تو وہ کافِر بنے یا نہ بنے مشورہ دینے والا کافِر ہوچکا۔ نیز کسی نے کُفر بکا یا کسی پر حکمِ کفر لگا اس پر راضی ہونے والے پر بھی حکمِ کفر ہے کیوں کہ اس نے کسی کے کفر میں مبتلا ہونے کو پسند کیا اور کفر کو پسند کرنا بھی کُفر ہے۔
16۔ اگر واقعی اللہ عزوجل ہوتا تو غریبوں کا ساتھ دیتا، مقروضوں کا سہارا ہوتا۔

(جاری ہے) ۔ ۔ ۔
Ahsan  Warsi
About the Author: Ahsan Warsi Read More Articles by Ahsan Warsi: 7 Articles with 16475 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.