بچے کی پیدائش کے بعد جہاں ایک جانب ماں کی ذمہ داریوں
میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے وہیں دوسری طرف اس کی اپنی صحت اور وزن پر توجہ
ہٹتی چلی جاتی ہے۔ اور جب تک ماں کو ان تمام باتوں کا احساس ہوتا ہے تب تک
بہت دیر ہوچکی ہیں- اکثر خواتین کو بچے کی پیدائش کے بعد ماں کے وزن میں
ہونے والے بےپناہ اضافے کی شکایت ہوتی ہے- اس صورتحال میں وزن کیوں بڑھتا
اور اسے کیسے قابو کیا جاسکتا ہے؟ ان سوالات کے جواب جاننے کے لیے ہماری
ویب کی ٹیم نے معروف ماہرِ خوراک ڈاکٹر عائشہ عباس سے خصوصی ملاقات کی-
ڈاکٹر عائشہ ماؤں کو کیا تجاویز اور مشورے دیتی ہیں٬ آئیے جانتے ہیں:
ڈاکٹر عائشہ کہتی ہیں کہ “ بچے کی پیدائش کے بعد ماں کے وزن میں اضافہ
ہوجانا ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے- ظاہر سی بات ہے کہ حمل ہمارے معاشرے کا
ایک عام عنصر ہے جس کا سامنا ہر خاتون کو کرنا ہوتا ہے“-
|