اللہ کے نام پر


لوگ خدا کی خوشنودی کے لیے ان بھکاریوں کو بھیک دیتے ہیں مگر یہ نہیں
سوچتے ہیں کہ یہ ضرورت مند لوگ نہیں ہیں بلکہ مافیا ہیں

کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے۔کراچی 1947 سے لے کر 1960 تک پاکستان کا دارالحکومت بھی رہا ہے۔پاکستان کا سب سے بڑا ہوائی اڈا ہو یا بندرگاہ کراچی میں ہی ہے۔کراچی ایک ایسا شہر ہے۔ جہاں زندگی خود سانس لیتی ہے۔یہ زمین روزی اگلی ہے۔یہاں کوئی بھوکا نہیں سوتا ہے۔سارے پاکستان سے لوگ روزی روٹی کی تلاش میں کراچی آتے ہیں مگر یہاں کے مسائل بھی دوسرے شہروں سے کچھ مختلف ہیں۔جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔پانی کی کمی کا سامنا کراچی میں رہنے والوں کو کرب میں مبتلا کیے ہوئے ہے۔شہر کے سیوریج کا نظام ناکارہ ہو چکا ہے۔ٹرانسپورٹ کی کمی کی پریشانی اپنی جگہ مگر کراچی کے ہر ٹریفک سگنل پر،ہوٹلوں کے باہر ،پیٹرول پمپوں پر،شاپنگ سینٹرز کے باہر،مسجدوں اور درگاہوں کے باہر،مختلف بازاروں میں اور شاہراہوں پر بھکاریوں کی فوج ظفر موج عجیب اور پراسرار سی ہے۔یہ بھکاری صبح سے لے کر سورج غروب ہونے تک اس طرح نظر آتے ہیں جیسے اپنی نوکری پوری کر رہے ہوں۔ان بھکاریوں میں عمر اور صنف کی کوئی قید نظر نہیں آتی۔لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے ان کے حلیے بھی دیکھنے کے قابل ہوتے ہیں۔ایسے ایسے معذور افراد دیکھنے کو ملتے ہیں جن کو دیکھ کر آپ کے اوسان خطا ہو جائیں گے مگر حیرت انگیز طور پر یہ معذور بھکاری روزآنہ اپنی مقررہ جگہ پر صبح سویرے موجود ہوتے ہیں اور اندھیرا ہونے سے پہلے ہی پراسرار طور پر نظروں سے اوجھل ہو جاتے ہیں۔یہ تمام باتیں ظاہر کرتی ہیں کہ یہ کوئی باقاعدہ مافیا ہے جو بھیک کا منافع بخش کاروبار منظم طریقے سے چلا رہا ہے۔ لوگ خدا کی خوشنودی کے لیے ان بھکاریوں کو بھیک دیتے ہیں مگر یہ نہیں سوچتے ہیں کہ یہ ضرورت مند لوگ نہیں ہیں بلکہ مافیا ہیں اور منشیات فروشی ، عصمت فروشی ، چوری ،ڈکیتی ،دہشت گردی ،اغوا برائے تاوان ،بچوں کے اغوا و دیگر جرائم میں بھی ملوث ہیں۔ یہ مافیا بچوں کو اغوا کرنے کے بعد ان سے بھیک منگوانے کا گھناؤنا دھندا کرتے ہیں ۔ ذہنی معذور بچے ، آنکھوں سے محروم بچے یا کسی بھی معذوری کا شکار بچے ان مافیا کا آسان ہدف ہوتے ہیں۔یہ مافیا صحیح و سالم بچوں کو بھی اغوا کر کے انہیں جان بوجھ کر معذور کرتے ہیں تاکہ ان پر ترس کھا کر لوگ ان معذور بچوں کو زیادہ سے زیادہ بھیک دیں۔ پاکستان میں بھیک مانگنے پر سزا ہے مگر کراچی میں قانون کے رکھوالوں کے سامنے بھیک مانگتے یہ بھکاری مافیا قانون کو اپنے کشکول میں لیے گھومتے ہیں اور وہ بھی " اللہ کے نام پر

Gulzar Rizvi
About the Author: Gulzar Rizvi Read More Articles by Gulzar Rizvi: 5 Articles with 4890 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.