میں سلمان ہوں(١٠٧)

سنو۔۔۔!!
پھر سے کہہ رہا ہوں
اُداس نہ ہوا کرو،،،،

روزی کا پارا آسمان سے ذرا نیچے تھا،،،بہت ہی ناپ تول کر بولنے والی روزی،،،
جذباتی انداز میں لفظوں کو،،،بے ترتیب سا کر کر کے آذاد کر رہی تھی،،،

بابا ! ایک ڈھنگ کا ملازم تھا،،،وہ بھی آپ فیکٹری لے گئے،،،الٹی گنگا بہادی
آپ نے،،،پہلے اچھے سلجھے ہوئے لوگ فیکٹری سے گھر لے آتے تھے،،،
اب قسمت سے اچھا ملازم ملا تو آپ اسے فیکٹری لے گئے،،،
آپ کے لیے کیا کمی لوگوں کی،،،

ارےکیا پانی پت کا میدان لگایا ہوا ہے باپ بیٹی نے،،،مسز کریم کمرے میں
داخل ہوتے ہی ہلکے پھلکے انداز میں بولی،،،
ویسے ،،،مسز کریم نے حیرت سے کہا،،،یا اللہ! میرے کان ترس گئے تھے،،،یہ
باپ بیٹی،،،جو ہمیشہ میرا ہی مزاق مل کر اڑاتے تھے،،،آج جنگ کر رہے ہیں،،،

امی،،،روزی مسکرا کر سمجھنے کے انداز میں بولی،،،ایسی کوئی بات نہیں،،،
میں اور بابا بائے برتھ دوست ہیں،،،اور ہم آذادیِ رائے کو بہت اہمیت دیتے،،،

مسز کریم مصنوعی ناراضگی میں بولیں،،،اور میں کیا ڈکٹیٹر ہوں،،،
روزی مسکرا کر بولی،،،نہیں امی ابھی آپ جج کے منصب پر فائز ہیں،،،
اوہ اچھا،،،سو نائس آف یو مائی ڈارلنگ بےبی،،،بات شروع سے شروع کرو،،،،

کریم صاحب نے مایوسی سے ہاتھ کو ہوا میں لہرایا،،،جیسے انہیں دونوں ماں بیٹی
مل جانا ذرا پسند نہ آیا ہو،،،
روزی نے پورا قصہ سنایا،،،آخر میں افسردہ سا منہ بنا کر بولی،،،آپ ہی بتائیے،،،
یہ کوئی اچھا کام کیا؟؟،،،

ماں نے روزی کو پیار سے دیکھا،،،کین آئی آسک سم تھنگ،،،ماں کےالفاظ سن
کر روزی نے اک ادا سے کہا،،،یس مائی لارڈ،،،اس وقت آپ منصف ہو،،،آپ کو
اجازت کی ضرورت نہیں،،،
اوکے،،،ماں نے مسکرا کر کہا،،،آج اسے اپنی بیٹی دنیا کی سب سے اچھی معصوم
لڑکی نظر آرہی تھی،،،جو یہ سمجھ رہی تھی کہ اس کی آنکھیں کچھ نہیں بولتیں،،،
وہ سب کچھ چھپا سکتی ہے،،،

وہ تو ماں تھی،،،جس نے اسے اپنے جسم میں پال کر،،،درداور موت کو محسوس کر
کے جنم دیاتھا،،،
جہاں اس کی مسکراہٹ پیدا ہوتی تھی،،،یا جہاں سے اس کا درد پروان چڑھتا تھا،،،
اسے ہر مقام کا علم تھا،،،
اوکے گیٹ ریڈی مس روزی،،،ہیئر اِز مائی فرسٹ کویسچن،،،روزی نے بظاہر فکرمند
ہوکر ماں کو دیکھا،،،،(جاری)
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1254291 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.