ضدی بچوں کی ضد ختم کرنے کے لئے---

والدین بچوں کے رویے سے عاجز آچکے ہوتے ہیں٬ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے فرمانبردار ہوں- مگر جتنا بولنے میں آسان لگتا ہے اتنا دراصل ہوتا نہیں ہے- بچے والدین کی تمام باتیں نہ آرام سے سمجھتے ہیں اور نہ مانتے ہیں- اکثر وہ ضدی اور چڑچڑے ہوجاتے ہیں اور پھر یہ چڑچڑا پن ان کی طبعیت کا حصہ بنتا چلا جاتا ہے-

لیکن ہمارے پاس کچھ طریقے ہیں جن سے ہم ان مسائل کو حل کر سکتے ہیں- آئیے جانتے ہیں کہ بچوں کو تمیز دار کیسے بنائیں؟-
 

غصہ نہ کریں
اکثر دل چاہتا ہے کہ بچوں پر چیخیں یا چِلائیں٬ لیکن اس سے کچھ حاصل نہیں ہوتا بلکہ معاملہ اور بگڑ جاتا ہے- پہلے بچے اکیلے چِلا رہے تھے اور اب آپ بھی چِلانے لگے تو یہ بہت نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے- بچہ یہ سمجھے گا کہ اس طرح پلٹ کر جواب دینا یا چلانا صحیح چیز ہے- اس لیے اپنے غصے کو پی جائیں اور صبر و تحمل سے بچے کو پیار و محبت سے بات کر کے سمجھانے کی کوشش کریں-

image


کھیل کے ذریعے سمجھانے کی کوشش کریں
بچے آخر بچے ہی ہوتے ہیں٬ کھیلنے میں ان کی خاص دلچسپی ہوتی ہے- جب بھی آسان بات نہ سمجھ آئے تو ان کے لیول پر جا کر بات کرنے کی کوشش کریں- والدین کو معلوم ہوتا ہے کہ چھوٹے بچے جلدی جلدی پہلی پوزیشن پر آنا چاہتے ہیں- اپنا کھانا پہلے ختم کرنا چاہتے ہیں٬ بہن بھائیوں سے پہلے اپنی چیزیں اٹھا کر رکھ دیتے ہیں وغیرہ وغیرہ- دن بھر کے معمول کے کاموں کو بچوں سے کھیل کی طرح کروائیں- اس طرح سے ان کو اندازہ بھی نہیں ہوگا اور وہ آسانی سے آپ کی بات مان بھی لیں گے-

image


بچوں کے رول ماڈل بنیے
اپنے بچوں کے لیے آپ خود رول ماڈل بنیے- بچے والدین کا رویہ دیکھ کر ہی سیکھتے ہیں- آپ غصے میں کیا کرتے ہیں؟ یا آپ خوش ہوتے ہیں تو کیسے اظہار کرتے ہیں- بچے آپ کا خاموشی سے مشاہدہ کر رہے ہوتے ہیں- ان کے سامنے اپنے الفاظ اور رویے کا بہت خیال رکھیں-

image


بچوں کی ہیلپ لائن بنائیے
ہم سب جانتے ہیں کہ بچے بڑے بننا چاہتے ہیں- ان سے دوستانہ تعلق رکھیں٬ ان کی باتوں کو توجہ سے سنیں - اس طرح وہ آپ کو اپنا ہمدرد سمجھیں گے اور اپنی تمام باتیں اور مسائل آپ کے ساتھ شئیر کریں گے- اس طرح وہ آپ کی رائے لینا بھی ضروری سمجھیں گے اور ضد کرنا چھوڑ دیں گے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Dealing with stubborn children is a challenge for parents as getting them to do even basic chores like taking a bath, eating a meal or going to bed is an everyday battle. Some children have the habit of throwing tantrums every now and then. In this article we will list down ways to deal with a stubborn child.