خان صاحب احتساب پہلے تحریک انصاف سے

خان صاحب کے کچھ سوالوں کا جواب اور کچھ وعدوں کی یادہانی

عمران خان صاحب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی سیاست میں آنے سے پہلے ایک فیکٹر ی تھی چلو مان لیا کہ ایک فیکٹری تھی تو خان صاحب وہ فیکٹری کو ئی پینتیس سال پہلے ہی ہو گی کیونکہ شاید میاں صاحب کو اس سے بھی زیادہ عرصہ ہو چکا ہے سیاست میں سوال یہ بنتا ہے کیا کیا اس ایک فیکڑی نے آج تک کچھ نہیں کما کے دیا شریف فیملی کو کیا وہ فیکٹری پینتیس سالوں سے خسارے میں چل رہی ہے میں آپکو میاں منشا کی مثال دیتا ہوں کیا وہ شخص سیاست میں ہے یا تھا کبھی ؟ اسنے بھی کبھی ایک فیکٹری سے ہی کام شروع کیا ہوگا نا آج اسکے بزنس کی تفصیل میں آپکو بتاتا ہوں منشا صاحب نشاط ٹیکسٹائل ، نشاظ لیلن ، نشاظ چونیاں ، آدم جی انشورنس کمپنی ، ہنڈائی نشاط، ڈی جی خان سیمنٹ ، نشاط پاور ، امپوریم مال لاہور ، مسلم کمرشل بنک ، سنٹ جیمز ہوٹل اینڈ کلب لندن، پیکجن پاور لمیڈڈ ،لعل پیر پاور ، نشاط آٹو موبائل ،نشاط ڈیری ، نشاط ہوسپٹیلٹی ،نشاط پیپر پروڈکٹ ، ڈومیسٹک چارٹر سروس ، سیکورٹی جنرل انشورنس کمپنی ،نشاط ہوٹل ، نشاط عزیز ایونیو ہوٹل ، نشاط گلبرگ ہوٹل ،نشاط رائونڈ ہوٹل ، نشاط اگیری کلچر فارمنگ ، نشاط ڈویلپرز ،نشاط کمڈٹیز ، نشاط رئیل سٹیٹ ، نشاط سولر پاور ، نشاط گلوبل چائنہ کمپنی ، نشاط یو کے پرائیویٹ ، نشاط یو ایس اے لمیٹیڈ ، اب آپ ہاشو گروپ کی بات کرلیں پی سی لاہور ، پنڈی ، کراچی ، گوادر ،بھوبن، مظفرآباد ، پشاور ، میرئیٹ ہوٹل کراچی ،اسلام آباد ، پرل ٹور اینڈ ٹریولز ، ٹرانز ائر ٹریولز ، نیٹ 21 ، اوشین پاکستان ، زاویر پٹرولیم ، او پی آی گیس ، زاویر کیمیکل ۔ زاویر مائینئنگ ، زاویر آئل لمیٹیڈ ، گیلکیپس پرائیویٹ ، کیرا نور ، ہشوانی سیل اند سروسز ، ہاشو ہولنڈنگ ، پرل رئیل اسٹیٹ ، ہاشو انٹرنیشنل ، حسن علی اینڈ کمپنی ، مظفر اینڈ کمپنی ، جینیس ٹریڈینگ ، ہاشو فاونڈیشن ، امید ے نور ،پرل کانٹینٹل ٹاور ، خان صاحب کیا ان لوگو ں نے یہ سب ایک ساتھ ہی لگا لی تھیں ، میں یہ نہیں کہتا کے انہوں نے اپنی زااتی مفاد کے لیئے اپنے رسوخ کا استمعال نہیں کیا ہوگا یہاں ہر شخص کرتا ہے لیکن آپ کو بات کر رہے ہیں کے ایک سے تیس وہ غلط ہے ، وہ پانچ بھائی تھے انکے اپنے اپنے کاروبار تھے آپ اپنی گندی سیاست سے باز نہیں آتے آپ کہتے ہو نواز شریف نے عوام کو بیوقوف بنا یا ہوا ہے خان صاحب اسنے تو جو بنایا سو بنایا ان سے زیادہ آپ نے بنا یا کبھی غریب کو سیاست میں لانے کے وعدہ کر کے اور سارا امیر طبقہ اپنے ساتھ ملا لینا کبھی کرپشن کے خلان اعلان جنگ کر کے اور پھر وہی کرپٹ لوگوں کو اپنی سیاسی جماعت میں پنا ہ دینا کبھی خاندانی سیاست اور وڈیرہ نظام کے خاتمہ کا بول کے سندھ کے سارے بڑے وڈیرے اپنے ساتھ ملا لینا خان صاحب کیا آپ اس قوم کے سامنے قرآن پاک پہ ہاتھ رکھ کے کہ سکتے ہیں کے آپ کے ساتھ آنے والا کوئی بھی فرد کرپٹ نہیں یا اسنے ماضی میں کبھی کرپشن نہیں کی اگر نہیں تو خان صاحب یہ احتساب کا عمل اپنی پارٹی سے شروع کریں تبدیلی لانی ہے تو پھر نیچلہ طبقہ کے لوگوں کو آگئے لے کے آئیں ، وہی پرانے چہروں سے کونسی تبدیلی لانے جا رہے ہیں آپ خدارہ سیاست کریں مگر سیاست میں رنگ بازی نہیں کریں ، اگر میاں منشا جیسے لوگ ایک فیکڑی سے اتنی فیکٹریاں لگا سکتے ہیں تو میاں صاحب کیوں نہیں ، ؟ آپ کے رائٹ ہینڈ جہانگیر ترین صاحب کے اجکل کتنے بزنس ہیں کبھی پوچھا آپ نے ان سے ؟

جمال دین والی شوکر ملز سے اب تک انہوں نے کیا کیا بنا لیا ہے جہانگیر ڈیری ، جہانگیر فارم ، پیپسی پاکستان ، ڈہرکی شوگر ملز ، فاروقی پلپ ملز ، اور خان صاحب جہانگیر ترین نے جب وہ مشرف کے وزیر تھے تب ہی انہوں نے جمال دین والی شوگر ملز کے صادق آباد یونٹ اور گھوٹکی یو نٹ کو مکمل کیا تھا کیا تب اانہوں نے مالی فائدہ نہیں لیا ہوگا ، ؟ عبدلعلیم خان مشرف دور کے وزیر تھے انکا بہنوئی لاہور میں گلبرگ ٹاون کا ناظم تھا اسکے بعد سے اسنے لاہور میں دو اور ملتان میں ایک سینما بنا لیا وہ پیسہ کدھر سے آیا خان صاحب ؟

میں یہ نہیں کہتا کے میاں صاحب نے کرپشن نہیں کی کو ئی بھی سیاست دان ما ں نے ایسا پیدا نہیں کیا جس نے اپنی زات کے لیئے فائدہ نہ لیا ہو ، چاہے وہ آپکی پارٹی کا ہو یا مسلم لیگ ن کا آپ اس ملک کو کرپشن سے پاک کرنا چاہتے ہیں تو پھر انہیں کرپٹ لوگوں کو نکال کے سیاست کرو تب ہم بھی آپکے اس قافلے کا حصہ بنیں گئے لیکن خدارا یہ جو گندی سیاست آپ نے شروع کر رکھی ہے اس سے قوم تقسیم ہو رہی ہے ایک دوسرے سے نفرت کرنے لگی ہے ہم پہلے ہی مشکلات کے شکار ہیں آپ لسانیست کی سیاست نہ کریں کبھی اآپ پنجابیوں کو پاغل کہتے ہیں تو کبھی آپکا وزیر اعلی بغاوت کی دھمکی دیتا ہے سیاست پہلے بھی تھی لیکن جو زبان آپ نے آکے شروع کی ہے وہ سیاست میں پہلے کبھی نہیں سنی تھی آپ لیڈر ہیں لوگ آپکو فالو کرتے ہیں کیا یہ زبان سیکھا رہے ہیں آ پ انکو اور معا ف کرنا خان صاحب اور وہ سیکھ چکے ہیں آ پ تنقید کا حق رکھتے ہیں مگر یاد رکھیں تہذیب بھی کو ئی چیز ہوتی ہے آپ سیاست کریں مگر سیاست تبا ہ نہ کریں ، پہلے اپنے کافلہ کی سمت کا تعین کریں پھر آگے کی طر ف چلیں نہیں تو پھر وہی پرانی سیاست پرانے لوگ پرانا نظام پران کلچر ہی ہمارے مقدر میں ہوگا -

Muhammad wajid aziz
About the Author: Muhammad wajid aziz Read More Articles by Muhammad wajid aziz: 17 Articles with 15199 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.