بسم الله الرحمن الرحيم
مَا تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِهِ إِلَّا أَسْمَاءً سَمَّيْتُمُوهَا أَنْتُمْ
وَآبَاؤُكُمْ مَا أَنْزَلَ اللَّهُ بِهَا مِنْ سُلْطَانٍ إِنِ الْحُكْمُ
إِلَّا لِلَّهِ أَمَرَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ ذَلِكَ الدِّينُ
الْقَيِّمُ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ
اُس (اللہ) کو چھوڑ کر جن جن کی تم بندگی کرتے ہو وہ تو بس چند نام ہيں جو
تم نے اور تمہارے باپ دادا نے رکھ لئے،اللہ نے اُس کی تو کوئی سند نازل
نہیں (کي۔{يوسف 12/4)
ہمارے لئے اللہ کافی
داتا، غوث اعظم، گنج بخش،مشکل کُشا،غريب نواز سب خالقِ کی صفات ہيں بعض ان
صفات کو مخلوق ميں تلاش کرتے ہيں۔اس حقيقت پر قرآن کی گواہی سُنيئے پڑھيئے
سمجھيئے اور اپنے عقائد کی اصلاح کيجئے۔
مَا لَكُمْ لَا تَرْجُونَ لِلَّهِ وَقَارًا (13)
لوگوں تمہيں کيا ہو گيا ہے کہ تمہاری نظروں ميں اللہ کا کوئی وقار ہی
نہيں۔(نوح 71/13)
غوث اعظم(سب سے بڑا فرياد سننے والا اللہ ہے)
أَمَّنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ
وَيَجْعَلُكُمْ خُلَفَاءَ الْأَرْضِ أَإِلَهٌ مَعَ اللَّهِ قَلِيلًا مَا
تَذَكَّرُونَ (62)
کون ہے جو بے قرار کی دُعا سنتا ہے جبکہ وہ اسے پکارے اور کون اسکی تکليف
کو رفع کرتا ہے اور کون ہے جو تمہيں زمين کا خليفہ بناتا ہے! کيا اللہ کے
ساتھ اور کوئی اِلہ بھی ہے؟(النمل 27/62)
داتا (سب کچھ دينے والا اللہ ہے)
لِلَّهِ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ يَهَبُ
لِمَنْ يَشَاءُ إِنَاثًا وَيَهَبُ لِمَنْ يَشَاءُ الذُّكُورَ (49) أَوْ
يُزَوِّجُهُمْ ذُكْرَانًا وَإِنَاثًا وَيَجْعَلُ مَنْ يَشَاءُ عَقِيمًا
إِنَّهُ عَلِيمٌ قَدِيرٌ (50)
بے شک اللہ بڑا دينے والا ہے (القران) جسے چاہتا ہے بيٹياں ديتا ہے اور
جيسے چاہے بيٹے ديتا ہے،اور جِسے چاہتا ہے بيٹے اور بيٹياں مِلا جُلا کر
ديتا ہے اور جِسے چاہتا ہے بانجھ رکھ ديتا ہے وہ تو جاننے والا اور قُدرت
والا ہے۔(الشوري 42/49 -50)
غريب نواز (غريبوں کو نوازنے والا اللہ ہے)
يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَنْتُمُ الْفُقَرَاءُ إِلَى اللَّهِ وَاللَّهُ هُوَ
الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ (15)
اے لوگوں ! تم سب اللہ کے دَر کے فقير ہو، اور اللہ تو غني و حميد ہے (فاطر
35/15)
مُشکل کُشا (تمام مشکليں حل کرنے والا )
وَإِنْ يَمْسَسْكَ اللَّهُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَهُ إِلَّا هُوَ وَإِنْ
يَمْسَسْكَ بِخَيْرٍ فَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (17)
اگر تمہيںاللہ کسي مشکل ميں ڈال دے تو اسکے سِوا کوئي دور کرنے والا
نہيں،اور اگر وہ تمہيں کِسی خير سے نوازنا چاہے تو وہ ہر چيز پر قادر
ہے۔(الانعام 6/17)
گنج بخش (خزانے بخشنے والا اللہ ہے)
وَلِلَّهِ خَزَائِنُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ
اور زمين و آسمان کے خزانے اللہ ہي کے ليے ہيں(منافقون 63/7)
إِنَّ اللَّهَ يَرْزُقُ مَنْ يَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ (37)
اللہ تعالیٰ جِسے چاہتا ہے بِلا حساب رِزق ديتا ہے (الِ عمران 3/37)
دستگير (مصيبت کے وقت تھامنے والا اللہ ہے)
وَإِذَا مَسَّ الْإِنْسَانَ الضُّرُّ دَعَانَا لِجَنْبِهِ أَوْ قَاعِدًا
أَوْ قَائِمًا فَلَمَّا كَشَفْنَا عَنْهُ ضُرَّهُ مَرَّ كَأَنْ لَمْ
يَدْعُنَا إِلَى ضُرٍّ مَسَّهُ ...........(12)
اِنسان کا حال يہ ہے کہ جب اِس پر کوئی سخت وقت ہے تو کھڑے بيٹھے ليٹے ہميں
پُکارتا ہے مگر جب ہم اسکی مصيبت ٹال ديتے ہيں تو ايسا چل نکلتا ہے کہ
گويا کسی مُشکل کے وقت اِس نے ہميں پُکارا ہی نہ تھا۔(يُونس 10/12)
مَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ (74)
(46, 139, 87)"] لوگوں نے اللہ کی قدر ہی نہ کی جيسے اُس کی قدر کرنے کا حق
ہے(الحج
قُرآن مجيد کی گواہی سے معلوم ہوا کہ اسباب کے بغير داتا، غوث اعظم، گنج
بخش،مشکل کُشا،غريب نواز صِرف اور صِرف اللہ کی زات ہے لہٰذا جب بھی دُعا
مانگو ہا مَدر کے ليے غائبانہ پکارو تو صِف اللہ ہی کی طرف رجوع کرو |