سردیاں کیسے گزاریں؟

قارئین! جیسے ہی سردی کا موسم شروع ہوتا ہے تو طرح طرح کی بیماریاں ہمارا پیچھا کرتی ہیں۔خاص طور پر ان بیماریوں سے بچے ، بوڑھے اور کمزور افراد زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔جن میں سے اکثر کو نزلہ و زکام،سردی لگنا،بخار،گلے کے امراض،جلد کا پھٹ جانا،کھانسی ،سانس کی بیماریاں اور کئی دوسرے چھوٹے موٹے امراض کا شکار ہو جاتے ہیں۔ موسم سرما کے آغازمیں ہی ہمیں حفاظتی تدابیر اپنا لینی چاہئیں تاکہ ہم اس موسم کی شدت سے محفوظ رہیں اور بیمار نہ ہوں۔اگر آپ وقت سے پہلے سردی سے بچنے کی تدابیر کر لیتے ہیں تو پھر آپ اس موسم سے پوری طرح مستفید ہو سکتے ہیں۔
 

image


بچے زیادہ تر نزلہ و زکام ،بخار اور گلے کے امراض میں مبتلا ہوتے ہیں ۔کوشش کریں کہ چھوٹے بچوں کو سردی سے بچاؤ کے لئے گرم کپڑوں کا استعمال کرائیں انہیں جب بھی نہلائیں نیم گرم پانی سے نہلائیں ،اگر خدانخواستہ وہ بیمار ہو جائیں تو فوراً اپنے قریبی ڈاکٹر سے رجوع کریں تا کہ بروقت بچے کا علاج ہو سکے اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو بچہ کو نمونیہ ہو سکتا ہے جو کہ جان لیوا بیماری ہے۔

بڑے جو کام کے سلسلے میں باہر جاتے ہیں وہ اپنا چہرہ اور ناک ڈھانپ کر رکھیں تا کہ سرد ہواؤں ،دھند اور سموگ سے محفوظ رہ سکیں۔ایسا نہ کرنے سے وہ گلے اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔جب بھی باہر سے آئیں تو اپنا چہرہ پانی سے ضرور صاف کر لیں یاد رکھیں کہ سردی کے موسم میں صابن جلد کی نمی کو کم کر دیتا ہے اس لئے سردیوں میں چہرہ دھونے کے لئے فیس واش کا استعمال کریں ۔دھوپ میں ضرور بیٹھیں لیکن اپنا چہرہ دھوپ سے بچا کر رکھیں خاص کر خواتین کو احتیاط کی ضرورت ہے۔
 

image


موسم سرما میں خواتین کو اکثر جلد کے مسائل رہتے ہیں ان کے چہرے کی جلد متاثر ہوتی ہے یا پھر ہاتھ و پاؤں کی ایڑیاں پھٹ جاتی ہیں ۔اس لئے ضروری ہے کہ خواتین اپنی جلد کی حفاظت ضرور کریں کیونکہ ان کی جلد نازک ہوتی ہے لیکن سردی کے موسم میں جلد کی حفاظت کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے ۔اس لئے وہ اپنے چہرہ ،ہاتھ اور پاؤں پر موسم سرما میں کسی اچھی کمپنی کا لوشن اور کولڈ کریم کا استعمال ضرور کریں۔

اگر آپ لوشن وغیرہ نہیں خرید سکتے تو بازار سے کسی بھی میڈیکل سٹور سے پٹرولیم جیلی خرید لیں اور اس کا استعمال کریں۔چہرے پر آہستہ آہستہ لوشن کا مساج کریں ۔سخت سردی میں جلد کو نیم گرم پانی سے دھوئیں۔

موسم سرما اور حفاظتی اقدامات:
موسم سرما میں تیل اور مرغن غذاؤں کا استعمال نہ کریں تاکہ وہ کیل دانوں سے محفوظ رہ سکیں۔سردی کے موسم میں بھی پانی کا استعمال ضرور کریں تاکہ آپ کی جلد ترو تازہ رہے اور خشک نہ ہو۔سردیوں کے موسم میں تازہ پھلوں کے جوس اور سبزیوں کا استعمال بڑھا دیں ،جلد کی تازگی اور خوبصورتی کے لئے صبح بہار منہ گاجر اور چقندر کا جوس ملا کر لیں۔موسم سرما دودھ کا استعمال کریں یہ نہ صرف آپ کی جلد بلکہ بالوں کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔ہاتھوں کی خوبصورتی کے لئے عرق بادام رات کو سوتے وقت ہاتھوں پر لگا لیا کریں اس کے علاوہ عرق لیموں میں گلسرین ملا کر رکھ لیں اور دن میں ہاتھ دھونے کے بعد دو سے تین بار ہاتھ اور چہرہ پر لگا لیں اس سے جلد تروتازہ اور خوبصورت رہتی ہے۔
 

image

موسم سرما میں میوہ جات کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن اگر چلغوزہ کھایا جائے تو جسم گرم ہو جاتا ہے۔اس کے علاوہ رات کو یخنی کا استعمال ہمیں نزلہ و زکام سے محفوظ رکھتا ہے۔انڈوں کو ابال کر بھی کھایا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ نزلہ و زکام کی صورت میں جوشاندہ کا ستعمال کریں۔سردیوں میں شہد اور ادرک کا استعمال بھی مفید ہوتا ہے اس سے حلق کی جلن اور سوزش میں کمی واقع ہوتی ہے۔۔عرق گلاب بھی چہرے کی نمی کو برقرا رکھتا ہے۔سردیوں میں ہونٹوں پر دودھ کی بالائی کا استعمال کریں اس سے ہونٹ گلابی ہو جاتے ہیں اور ایک بات کا دھیان رکھیں کہ ہونٹوں پر زبان نہ پھیریں اس سے ہونٹ کالے ہو جاتے ہیں۔ گرمیوں کے موسم میں ہم متعدد بار غسل کرتے ہیں لیکن سردیوں میں غسل کرنا مشکل ہو جاتا ہے یا پھر ہم سردی لگ جانے یا نمونیہ ہو جانے کے ڈر سے نہیں نہاتے ۔ضروری ہے کہ موسم سرما میں ہفتہ میں ایک یا دو بار نیم گرم پانی سے غسل کر لیا جائے اس سے آپ صحت مند رہیں گے اور کئی بیماریوں سے بھی محفوظ رہیں گے۔کھانسی بھی سردیوں میں ہو جاتی ہے اس لئے ضروری ہے کہ کھانسی ہونے پر دودھ،تلی اشیاء،کھٹی اور میٹھی اشیاء سے مکمل پرہیز کریں اور پانی کا استعمال بڑھا دیں اور جلد اپنے معالج سے رجوع کریں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Winter is a time of downtime. Our metabolism slows down, our energy levels are a little lower, we are more fond of sleep. If you find that you crave warm, hearty foods, your body is responding to a natural seasonal rhythm. Listen to that instinct!Winter is a time for eating warm foods and drinking hot tea.