ایٹمی پروگرام کیخلاف سازش

پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خلاف سازش شروع دن سے ہی جاری رہی ہے لیکن ملک کے اعلیٰ سکیورٹی نظام کی وجہ سے وہ کوشش کبھی کامیابی نہیں ہو پائی ہے لیکن دوسری طرف ہمارے ملک کے حکمرانوں نے ایسے حالات بنا دیے ہیں جس کی وجہ سے ایٹمی پروگرام کو مستقبل میں خطرہ لاحق ہوسکتا ہے ۔ حکومت کی اپنی نااہلی اور ناکامی کی وجہ سے جوحالات پیدا ہوئے ہیں نون لیگ اور ان کی اتحادیوں کی یہ کوشش رہی ہے کہ ان کو عالمی سازش سے جوڑا جائے اور اس بیانیہ کو انہوں نے عام لوگوں کے ذہنوں میں بیٹھانے کی بھی کوشش کی ہے کہ ان دھرنوں اور ہمارے خلاف اپوزیشن اور بعض دینی جماعتوں کی تنقید اور احتجاج اس کا حصہ ہے جو کہ حقائق کے منافی ہے ۔ حقائق یہ ہے کہ انہوں نے اپنی بادشاہت کو قائم کرنے کیلئے ناصرف جمہوریت کا مذاق اڑایا بلکہ انسانیت کو پامال کیا ہر جگہ انہوں نے بات چیت اور پارلیمنٹ کی بجائے سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو دھرنوں اور احتجاج پر مجبور کیا ہے ۔ حالیہ ختم نبوت قانون میں ترمیم بھی خود عالمی قوت کے کہنے پرکی لیکن ان سب سے بڑھ کر انہوں نے ملک کو اس دلدل میں پہنچا دیا جو آنے والے حکومت کیلئے انتہائی مشکل حالات ہوں گے کہ وہ ملک کی معیشت اور قرضوں میں ڈوبی ہوئی معاشی نظام کو بحال کریں ۔ نون لیگ حکومت نے گزشتہ چار سال میں ملک پر قرضوں کا اتنا بوجھ ڈالا ہے کہ پاکستان کی 65سالہ دور سے بھی زیادہ ہے جو کہ آنے والے دور میں پاکستان کی ایٹمی پروگرام اور ملک کی خود مختاری کیلئے ایک چیلنج بن سکتا ہے ۔ باخبر صحافی اور لوگ اس صورت حال پر کافی پریشان ہے۔

نون لیگ حکومت نے اب تک پاکستان کی پوری تاریخ میں زیادہ قرض لیا یعنی 40 ارب ڈالرز۔۔اسحاق ڈار نے دنیا کا مہنگاقرض پانچ سو ملین ڈالرز یوروبانڈز 8.25 اور بھارت کی پرائیویٹ کمپنی ریلائنس نے اٹھ سو ملین ڈالر ز 2.25فی صد پر لیا ۔ پاکستان دس سال میں پانچ سو ملین پر 410ملین ڈالرز سود ادا کر یں گا جبکہ اس کے بعد ملکی خزانے کے جانشین مفتاع اسماعیل نے 30نومبر کو 6.50فی صد پر نیا قرضہ سوک بانڈز لیے اور قوم کو مبارکباد ی جبکہ اس دفعہ بھی بھارتی پرائیویٹ کمپنی نے کم سود 3.6پر قرض لیا ہماری حکومت سے بھارت کی نجی کمپنی نے کم سود پر قر ضہ لیا جوکہ نااہلی اور کرپشن کی بذت خود گواہی ہے۔ افسو س کی بات یہ ہے کہ 2018میں پاکستان 20 ارب ڈالرز واپس کرے گا جبکہ اب خزانے میں دس ارب ڈالر ز پڑے ہیں۔

کشگول توڑنے والے سابق وزیراعظم نواز شریف نے ملک پر قرضوں کے مجموعی بوجھ 24ہزار سے بڑھا دیا ہے ۔پیپلز پارٹی دور2013 میں14ہزار ارب تھے ۔ اب قرضے GDPکے 70فی صد زیادہ ہوگئے ہیں۔دوسری طرف بدعنوانی ،بدانتظامی اور کرپشن کی وجہ سے نواز شریف دور میں خزانے کو 6کھرب یعنی 6سوارب کا نقصان ہوا ہے ۔ اختیارات کا ناجائز استعمال اور من پسند افراد کو نوازنے سمیت کئی ریکارڈ توڑے گئے ہیں۔ ہر جگہ ملک کی ترقی کی بات کرنے والے نون لیگ حکومت نے ناصرف ہر جگہ ناکام ہوئی بلکہ کرپشن کا بازار بھی گرم رکھا ہے۔ پاکستان ریلو ے نے خزانے کو 525ارب کا نقصان پہنچایا ہے ۔آڈٹ رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ 22ارب روپے کا ریکارڈ ہی نہیں ہے۔پنجاب نے اپنے لوگوں کو نوازنے کیلئے تقریبا ً180ارب روپے کی خورد برد کا انکشاف ہوا ہے جبکہ وزیراعلیٰ شہباز شریف ہروقت یہ فرماتے ہیں کہ ان کی حکومت نے ایک روپے کی کرپشن بھی نہیں کی ہے جس پر وہ حق بجانب بھی ہے کہ ان کی حکومت نے ایک روپے نہیں بلکہ کھربوں کی کرپشن کی ہے۔امید ہے کہ ایک وقت آئے گا کہ ان سے ان کھربوں اور مالی کرپشن اور لوٹ مار کا حساب لیا جائے گا ۔ انہوں نے ایک سسٹم بنایا ہے کہ جہاں جہاں بھی کرپشن کی ہووہاں ریکارڈ کو جلایا جائے لیکن اس کے باوجود حقائق چھپ نہیں سکتے ۔ ان کو حساب آج نہیں تو کل دینا پڑے گا۔

عوام کے جیبو ں سے مختلف ٹیکسوں کی شکل میں روزانہ اربوں روپے لیے جاتے ہیں لیکن قومی خزانے میں وہ جمع ہی نہیں ہوتے ۔ اب موبائل فون پر ہر بندہ تقریباً سوروپے پر 40روپے ٹیکس ادا کرتا ہے جو کہ سالانہ 4 سوارب روپے بنتا ہے ۔ موبائل کمپنیاں یہ ٹیکس ادا ہی نہیں کرتی، یہ میری رپورٹ نہیں ہے بلکہ نئے چیئرمین جاوید اقبال نے کہا ہے جو کہ صرف موبائل کمپنیاں ملوث نہیں ہوگی بلکہ اس میں بھی ہماری یہ اشرفیہ شامل ہوگی جن کے اکاونٹس میں اربوں ٹرنسفر ہوتے ہیں اور یہ ان کو الحمدﷲ کے ساتھ اﷲ کی طرف سے برکت اورا پنی محنت اور کوشش کا ثمر سمجھتے ہیں اور بعد میں میاں نواز شریف یہ کہتے ہیں کہ ہم نے اگر لوٹا ہے تو تمہیں کیا۔ تم کون ہوتے ہو پوچھنے والے ہم اسی طرح کاروبار کرتے ہیں ۔

میاں صاحب یہ کاروبار نہیں جو تیس سال سے تم نے اس ملک پر حکمرانی کی شکل میں کی ہے یہ تمہارے پاس امانت تھی اور اس امانت اور قوم کے دولت کی حفاظت اپ کی ذ مہ داری لیکن اپ نے ملک کو اس دلدل میں دھکیل دیا ہے جو اس ملک کے دشمنوں نے بھی نہیں کیا ہے ۔ اس کا حساب تم انشاء اﷲ آخرت میں اپنی جگہ لیکن یہاں پر بھی دینی ہوگی جو کہ اب امید پیدا ہوئی ہے۔

پاکستان کو دشمنوں سے زیادہ ہمارے ان حکمرانوں نے نقصان پہنچا دیا ہے جو کہ خود صرف باہر ممالک میں مال ودولت جمع کرنے میں مصرف رہے ہیں۔آپ نے اس ملک پر قرضوں کا پہاڑا کھڑا کردیا ہے جو کہ ہماری ایٹمی پروگرام کیلئے بھی تشویش کا باعث بنا رہاہے اور اب بھی قرضوں کو واپس کرنے کیلئے کوئی پیسے نہیں بلکہ قرض کو واپس کرنے کیلئے مزید قرضے لیے جارہے ہیں جو کہ اس حکومت کی ناکامی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔
 

Haq Nawaz Jillani
About the Author: Haq Nawaz Jillani Read More Articles by Haq Nawaz Jillani: 268 Articles with 226183 views I am a Journalist, writer, broadcaster,alsoWrite a book.
Kia Pakistan dot Jia ka . Great game k pase parda haqeaq. Available all major book shop.
.. View More