پاکستان اور ہندوستان ایک طویل عرصہ بر صیغر کی شکل میں
دنیا کے نقشے پہ یکجا رہے ہیں۔دونوں مما لک کی خواتین کی ایک بڑی تعداد بے
شمار مسائل کا شکار ہے ۔ پاکستانی خواتین کو جن مسائل کا سامنا ہے ۔ آس میں
کم عمری کی شادی،صنفی امتیاز،غذائی قلت،تیزاب گردی،طبی سہولیات کا فقدان ،دوران
زچگی اموات،گھریلو تشدد،غیرت کے نام پہ قتل،ریپ اور تنگ نظری شامل ہے۔شخصی
آزادی کا تصور ہمارے معاشرے میں نا پید ہے۔عورتوں کو زیادہ تر دوسرے درجے
کا شہری سمجھا جا تا ہے۔ایک اندازے کے مطابق جہیز کے نام پہ سب سے زیادہ
قتل ،تشدد اور خواتین کو زندہ جلانے کا واقعات پاکستان اور ہندو ستان میں
ہو تے ہیں۔پاکستان کی 70فی صد خواتین گھریلو تشدد کا شکار ہیں۔نچلے طبقے کے
ساتھ ساتھ پڑھے لکھے اور مراعات یافتہ طبقے میں بھی ایسی مثالیں دیکھنے میں
آتی ہیں ۔بظاہر ناخواندہ طبقہ جہالت کا شکاردکھائی دیتا ہے ۔لیکن پڑھے لکھے
طبقے میں نفسیا تی الجھنیں اذیت پسندی کے رجحان کو فروغ دیتی دکھائی دیتی
ہیں ۔اور فردکوتشدد پہ اکساتی ہیں ۔
ان مسائل کےحل کے لیے معاشرے میں صحت مندانہ رجحانات کو اختیار کر نا ہوگا
۔
مذہب کی تعلیمات میں سے حسنِ اخلاق کوا پناناہو گا۔ تعلیم کو عام کر نا
ہوگا۔
اور پاکستان کاروشن چہرہ دنیا کےسامنے لانا ہوگا ۔
نادیہ عنبر لودھی
اسلام آباد
پاکستا ن |