جیسے جیسے زمانہ جدید ہوتا جا رہا ہے لوگ مصروف ہوتے چلے
جا رہے ہیں اور کسی کے پاس اتنا وقت نہیں کہ وہ گھر پر کھانا تیار کر سکے
اب ہر کوئی مزیدار کھانے کھانا چاہتا ہے اور اس کے لئے اپنا پیسہ اور صحت
دونوں کو برباد کرتا ہے-
|
|
آج کل بازار میں ملنے والے زیادہ تر کھانے مضر صحت ہوتے ہیں اس کا واضح
ثبوت فوڈ اتھارٹی کے حالیہ چھاپے ہیں جو معروف ہوٹلوں پر مارے گئے اور پتا
چلا کہ یہاں نہ صفائی کا بہتر بندوبست ہے اور نہ ہی معیاری کھانے مہیا کئے
جاتے ہیں اس کے علاوہ کئی کئی دنوں کی باسی اشیاء کو کھانوں میں استعمال
کیا جاتا ہے کھانوں کو مزیدار بنانے کے لئے ایسی اشیاء کا استعمال کیا جاتا
ہے جو انسانی صحت کے لئے مضر ہیں ۔
اگر گھر پر ہی کھانا بنا لیا جائے تو یہی آپ کی صحت کے لئے مفید ہے اس کے
لئے آپ کو تھوڑا بہت وقت ضرور نکالنا چاہیئے خاص کر اپنے بچوں کو سکول کے
لنچ باکس اور عام کھانے کھلانے میں باہر کی اشیاء سے اجتناب کریں-
|
|
ہم نے خود ہی بچوں کو برگر، پیزا اور ایسے ہی دوسرے کھانے کے لوازمات پر
لگا دیا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وہ اسی خوراک کے عادی ہو جاتے ہیں
اب چاہے آپ انہیں گھر کا کھانا جتنا مرضی اچھا بنا کر دیں وہ اس کو کبھی
نہیں کھائیں گے اس لئے ضروری ہے کہ آپ اپنے بچوں کو شروع سے ہی گھر کے
کھانوں کا عادی بنائیں اور باہر کے کھانوں کے مضر اثرات سے ان کو آگاہ بھی
کریں تاکہ وہ اپنی صحت نہ گنوا بیٹھیں-
یقیناً ایسے بچے زیادہ صحت مند رہتے ہیں جو گھر کا کھانا استعمال کرتے ہیں
باوجود ان بچوں کے جو باہر کے کھانے پر اکتفا کرتے ہیں۔
اگر باہر کھانا کھانا ہی ہے تو مہینے میں ایک بار کھایا جا سکتا ہے لیکن
بہتر تو یہی ہے کہ گھر سے کھانا بنا کر باہر کسی پارک میں کھا لیا جائے ۔فوڈز
اتھارٹی کی کاروائیوں سے اب باہر کے کھانوں میں کچھ بہتری آ رہی ہے لیکن
پھر بھی پورے وثوق سے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ ان میں کوئی مضر صحت چیز
استعمال نہیں کی گئی کچھ ایسے ریسٹورنٹ ضرور ہوں گے جو حفظان صحت کا خیال
رکھتے ہوں گے لیکن ایسے کم ہی ہوٹل ہوں گے۔
|
|
کوشش کریں کہ گھر میں سبزیوں کا استعمال زیادہ ہو جس گھر میں بھی سبزیوں کا
استعمال ہوتا ہے ان گھرانوں میں کم لوگ ہی بیمار ہوتے ہیں اس کے علاوہ اپنے
بچوں کی صحت کے لئے پھلوں کا استعمال بھی ضرورکروائیں۔
بہتر تو یہی ہے کہ آپ متوازن غذا کا استعمال کریں جس میں عام غذا کے علاوہ
دودھ ، انڈے، دالیں، گوشت، چاول اور مچھلی کا استعمال بھی کیا جائے اس کے
علاوہ موسم پھلوں کا تازہ جوس ضرور استعمال کریں یہ آپ کی جلد کے لئے فائدہ
مند ہوتے ہیں۔سردیوں اپنے بچوں کو کم از کم ہفتہ میں ایک بار مچھلی ضرور
کھلائیں تاکہ وہ سردی سے محفوظ رہ سکیں-
|
|
اگر ہفتہ میں ایک بار گھر پر بچوں کو خود سے فاسٹ فوڈ بنا کر دے دیں تو یہ
باہر فاسٹ فوڈ کھانے سے بہتر ہوگا لیکن آہستہ آہستہ ان کو گھر کے کھانوں کا
عادی بنائیں تاکہ ہماری آنے والی نسل صحت مند زندگی گزار سکے-
باہر کے کھانوں سے ہمیں فوڈ پوائزن، اسہال، پیٹ درد، بلڈ پریشر میں اضافہ،تیزابیت، موٹاپا، الرجی اور دوسرے کئی قسم کے امراض جنم لے سکتے ہیں اس لئے
عقل مندی کا تقاضا ہے کہ ہم اپنا پیسہ اور وقت باہر کے کھانوں میں برباد نہ
کریں۔ |