تاریخ کے رونگھٹے کھڑے کردینے والے ٹرین حادثات

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ جہاز کے مقابلے میں ٹرین سے سفر زیادہ محفوظ ہے تو آپ غلط ہیں- جی ہاں سال 2103 میں کیے جانے والے ایک مطالعے کے مطابق دنیا کا دوسرا محفوظ ترین سفر بذریعہ ٹرین ہے جبکہ پہلے نمبر پر ہوائی جہاز کے ذریعے کیا جانے والا سفر ہی ہے- ٹرینوں کی تاریخ بھی بدترین حادثات سے بھری پڑی ہے جس میں سینکڑوں افراد لقمہ اجل بن گئے- ہم یہاں تاریخ کے چند بدترین ٹرین حادثات کا ذکر کرنے جا رہے ہیں جو بدقسمتی سے متعدد قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بنے-
 

The Mikawashima Train Crash
یہ ٹرین حادثہ 3 مئی 1962 کو جاپان کے شہر ٹوکیو کے علاقے Arakawa میں Mikawashima اسٹیشن کے نزدیک رونما ہوا- اس خوفناک حادثے میں ایک مال گاڑی اور دو مسافر ٹرین آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 160 سے زائد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے-

image


The Tsurumi Rail Accident
ٹرین کا یہ خوفناک حادثہ بھی جاپان میں ہی گزشتہ حادثے کے 1 سال بعد پیش آیا- یہ حادثہ Tsurumi Station اور Shin-Koyasu Station کے درمیان یوکوہاما میں Tōkaidō کی مین لائن پر پیش آیا- یہ مقام ٹوکیو کے جنوب میں 20 میل کے فاصلے پر تھا- یہ حادثہ دو مسافر ٹرینوں کے ایک مال گاڑی سے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا اور اس حادثے میں 162 افراد ہلاک ہوئے-

image


The Aracaju Train Crash
یہ خوفناک ٹرین حادثہ برازیل میں 20 مارچ 1946 کو رونما ہوا- یہ برازیل کی تاریخ کا بدترین ریلوے حادثہ تھا جس میں 185 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ تین سو سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے-

image


The Tenga Rail Disaster
یہ ٹرین حادثہ موزمبیق کے ٹینگا نامی مقام پیش آیا- یہ مقام موزمبیق کے شہر ماپوٹو کے شمال مغرب میں 25 میل کے فاصلے پر تھا- اس حادثے میں 192 افراد ہلاک جبکہ 167 افراد زخمی ہوئے- مقامی حکام کے مطابق یہ حادثہ انسانی غلطی کے باعث پیش آیا-

image


The Quintinshill Rail Crash
یہ ٹرین حادثہ 22 مئی 1915 کو اسکاٹ لینڈ کے علاقے Dumfriesshire کے نزدیک پیش آیا- اس حادثے کا سبب 5 ٹرینوں کی ٹکر بنی- حادثے میں 226 افراد ہلاک اور 246 افراد زخمی ہوئے- یہ برطانیہ کے ٹرین حادثات کی تاریخ کا سب سے بدترین حادثہ ہے-

image


The El Virilla Train Accident
14 مارچ 1926 کو کوسٹا ریکا میں ایک ٹرین حادثے کے نتیجے میں 246 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 93 افراد زخمی ہوگئے- یہ ٹرین بہت زیادہ بھری ہوئی تھی اور اس میں زیادہ تر کسان اور مزدور سوار تھے- ٹرین ایک دریا کے اوپر بنے پل سے گزرتے ہوئے اچانک پٹری سے اتر گئی-

image


The Igandu Train Disaster
یہ ٹرین حادثہ 24 جون 2002 کو صبح سویرے تنزانیہ کی ایک بڑی افریقی جھیل میں پیش آیا- افریقی تاریخ کا یہ بدترین حادثہ تھا- اس ٹرین میں اس وقت 1200 سے زائد افراد سوار تھے اور بدقسمتی سے یہ ایک سست رفتار کے ساتھ چلتی مال گاڑی سے جا ٹکرائی- اس حادثے میں 281 افراد ہلاک ہوئے-

image

The Gaisal Train Disaster
یہ بدترین ٹرین حادثہ 2 اگست 1999 کو اس وقت پیش آیا جب دو بھارتی ٹرینیں 2500 افراد کے ساتھ اپنی منزل کی جانب گامزن تھیں اور ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں- بھارتی ریاست آسام کے شہر Gauhati سے 310 میل کے فاصلے پر ہونے والے ٹرینوں کے اس تصادم میں کم سے کم 290 افراد ہلاک ہوئے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

You may be tempted to think that train travel is safer than air travel, but you would be wrong. According to a 2013 study, train travel is the second safest mode of transportation with 0.43 deaths per billion passenger-miles. Air travel, however, comes on top with 0.07 deaths per billion passenger miles. That’s not to say that train travel is dangerous.