پشاور زلمی کی پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے لیے کِٹ اور
اینتھم لانچ کی شاندار تقریب 4 فروری کو منعقد ہونے جا رہی ہے۔ اس تقریب کا
انعقاد گورنر ہاؤس پشاور میں کیا جارہا ہے جبکہ تقریب میں پشاور زلمی کے
کپتان ڈیرن سیمی خصوصی طور پر شرکت کریں گے- اس موقع پر ڈیرن سیمی کا
روایتی انداز میں شاندار استقبال بھی کیا جائے گا-
|
|
تقریب میں پشاور زلمی کی پوری ٹیم، مینجمنٹ اور کوچز شامل ہوں گے جن میں
کپتان ڈیرن سیمی، مصباح الحق ، کامران اکمل ،وہاب ریاض، عمر امین عمید آصف،
ابتسام شیخ مینٹور یونس ، ہیڈکوچ محمد اکرم کی شامل ہیں۔ پشاور زلمی کے صدر
ظہیر عباس بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔
پشاور زلمی کے چئیرمین جاوید آفریدی کا ڈیرن سیمی کی پشاور آمد خوشی کا
اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ “ انشاللہ جلد ہی وہ دن آئے گا جب پاکستان سپر
لیگ کے میچز کا انعقاد پشاور میں ہوگا اور پشاور زلمی اپنے مقامی فینز کے
سامنے بھی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی-
|
|
دوسری جانب میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز مکڈونلڈز
پشاور میں 31 جنوری سے ہوچکا ہے- زلمی فینز کے لیے کٹ اور ایتھم لانچ میں
شریک ہونے اور کھلاڑیوں سے ملاقات کا یہ ایک بہترین موقع ہوگا-
|