کیا بارش کا پانی کرونا وائرس کے خاتمے کا سبب بن سکتا ہے؟ ماہرین کے اہم انکشافات

image
 
پاکستان کا شمار دنیا کے ان خوش قسمت ممالک میں ہوتا ہے جہاں پر سال بھر میں موسم کے تمام رنگ اپنی تمام شدتوں سے دیکھے جا سکتے ہیں- گرمی کے موسم کے آغاز سے قبل لوگوں کی یہ قیاس آرائی تھی کہ گرمی کی شدت کرونا وائرس کے خاتمے کا سبب بن سکتی ہے- مگر جون جولائی کے مہینے میں کرونا وائرس کے متاثرین کی بڑھتی ہوئی تعداد نے لوگوں کے اس نظریے کو غلط ثابت کر دیا اور اب جب کہ مون سون کے موسم کی آمد آمد ہے تو لوگوں کے اندر یہ سوال بھی سر اثھا رہا ہے کہ کیا باران رحمت اس موذی وائرس کی ہلاکت کا باعث بن سکتا ہے- اس حوالے سے ماہرین کی تحقیقات کیا کہتی ہیں اس حوالے سے ہم آپ کو آج بتائيں گے-
 
یونیورسٹی آف میری لینڈ چلڈرن ہاسپٹل کی ریسرچ کے مطابق عام طور پر یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ بارش کا پانی ہر سطح کو دھو کر صاف کر دیتا ہے تو اس دوران کرونا وائرس بھی اس پانی کے بہاؤ سے بہہ کر صاف ہو سکتا ہے اور اس کے پھیلاؤ کی شرح میں بھی کمی واقع ہو سکتی ہے- مگر ماہرین کا یہ ماننا ہے کہ وائرس کسی بھی سطح پر کئی گھنٹوں تک زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔اور کسی بھی طوفان یا بارش کے باعث یہ بات قرین قیاس ہے کہ پانی اس وائرس کو اپنے ساتھ بہا کر لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہو-
 
image
 
اپنی بات کے ثبوت کے طور پر ماہرین کا یہ کہنا ہے کہ لوگوں کو وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے صابن سے بیس سیکنڈ تک ہاتھ دھونے کا مشورہ دیا جاتا ہے تو درحقیقت ہاتھوں کو پانی وائرس سے محفوظ نہیں کرتا بلکہ صابن کے جھاگ میں یہ خاصیت ہوتی ہے کہ وہ اس وائرس کو ہاتھوں سے اتار دیتا ہے- اس وجہ سے صرف بارش کا پانی کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کا باعث نہیں بن سکتا ہے بلکہ بارش کے دوران ایسی اشیا کو چھونے سے جس پر وائرس موجود ہو اس سے متاثر ہونے کے امکانات موجود ہوتے ہیں-
 
image
 
اس حوالے سے جیرڈ برٹن نامی ایک سائنسدان جو کہ یونی ورسٹی آف واشنگٹن میں بطور پروفیسر اور ڈين کام کر رہے ہیں- انہوں نے اپنے ایک ویڈیو کے ذریعے یہ واضح کیا ہے کہ بارش آپ کی ہوا اور فضا کو دھو ڈالنے کا باعث ضرور بن سکتی ہے مگر اس بات کو حتمی طور پر بیان نہیں کیا جا سکتا کہ بارش میں موجود ایک بنچ جس پر بارش سے قبل کرونا وائرس موجود تھا بارش کے سبب بہہ کر چلا گیا ہے - اس وجہ سے ماہرین تمام افراد کو اس حوالے سے خبردار کر رہے ہیں کہ بارش میں بھی تمام حفاظتی اقدامات کو جاری رکھیں اور کرونا سے بچاؤ کے احکامات پر عمل پیرا رہیں-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: