کھانے کی 8 اشیاء جن کی پہچان میں ہم غلطی کرتے ہیں، فرق کیسے معلوم ہو؟

بعض کھانے کی اشیاﺀ میں فرق کرنا مشکل ہوتا ہے کیونکہ یہ دیکھنے میں بالکل ایک جیسی لگتی ہیں- لیکن آپ کی ایک چھوٹی سی غلطی ذائقے کے حوالے سے الجھن اور حیرت میں ڈال سکتی ہے- ہم یہاں کھانے کی ایسی 8 اشیاء کے بارے میں بتائیں گے جن کی پہچان میں ہم غلطی کرسکتے ہیں، اور یہ بھی بتائیں گے کہ آپ کو فرق کیسے معلوم ہوسکتا ہے؟
 
Plantain vs banana
کیلا ایک عام پھل ہے اور اس کی پہچان کے حوالے سے یقیناً ہمارا دھوکہ کھانا ذرا مشکل ہے- لیکن حقیقت میں Plantain نامی پھل کی شکل بھی بالکل کیلے جیسی ہوتی ہے اور آپ کو دھوکہ ہوسکتا ہے لیکن ان دونوں پھلوں کا ذائقہ انتہائی مختلف ہوتا ہے-Plantain کا چھلکا سبز رنگ کا ہوتا اور یہ سائز میں بڑا بھی ہوتا ہے جبکہ آپ کو اسے کھانے سے قبل پکانا بھی پڑتا ہے-
image
 
Noodles vs pasta
نوڈلز اور پاستا اپنے اجزاﺀ اور پکانے کے طریقے کی وجہ سے ایک دوسرے سے انتہائی مختلف ہیں- نوڈلز عام طور پر گندم سے تیار کردہ ہوتے ہیں اور ان میں نمک ڈالنا لازمی ہوتا ہے تاکہ انہیں نرم کیا جاسکے- اس کے برعکس پاستا کو موٹے قسم کے آٹے سے بنایا جاتا ہے-
image
 
Jam vs jelly
جام اور جیلی کے درمیان سب سے اہم فرق یہ ہے کہ ان میں اصلی پھل کتنی مقدار میں ہے۔ جیلی کو تیار کرنے کے لیے اس میں پھلوں کو کچل کر اور ٹھوس حصے کو پھینک کر شامل کیا جاتا ہے۔ جام کو بھی اسی عمل کے ذریعہ تیار کیے جاتے ہیں لیکن اس میں زیادہ تر پھل کے ٹکڑوں اور بیجوں کو شامل کرلیا جاتا ہے۔
image
 
Peach vs nectarine
آڑو اور نیکٹیرین کے درمیان بنیادی فرق یہ ہے کہ ان کا چھلکا ایک دوسرے سے مختلف ہوتا ہے۔ آڑو کا مخمل کی طرح معلوم ہوتا ہے جبکہ نیکٹیرین کا چھلکا مکمل طور پر ہموار ہوتا ہے۔
image
 
Prawn vs shrimp
یہ دونوں جھینگے کی قسمیں ہیں بڑے سائز کے جھینگے کو انگریزی زبان میں Prawn کہا جاتا ہے- لیکن ریسٹورنٹ میں زیادہ تر چھوٹے سائز کا جھینگا یعنی shrimp دستیاب ہوتا ہے- حقیقت یہ ہے کہ Prawn کو بڑے سائز کی وجہ سے زیادہ مزیدار اور لزیز تصور کیا جاتا ہے-
image
 
Chickpea vs soybean
چنے اور سویا بین دونوں میں ایک جیسے ہی لگتے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ دونوں ہی معدنیات اور وٹامن سے بھرپور ہوتے ہیں- لیکن دونوں میں فرق یہ ہے کہ سویا بین آپ کچا نہیں کھاسکتے جبکہ اس کے برعکس چنوں کو کئی طریقوں سے کھایا جاسکتا ہے-
image
 
Gelato vs ice cream
ان دونوں کا شمار آئسکریم کے شعبے میں ہی ہوتا ہے لیکن ان دونوں میں فرق فیٹ کے استعمال کا ہے- جیلاٹوں کریم سے پاک اور زیادہ دودھ کے ساتھ تیار کی جاتی ہے جبکہ اس میں انڈے کی زردی بھی شامل نہیں کی جاتی- اس کے برعکس انڈے کی زردی آئسکریم کی تیار میں استعمال ہونے والے لازمی اور اہم اجزاﺀ میں سے ایک ہے- دوسرا فرق درجہ حرارت کا ہے آئسکریم کو صفر درجہ حرارت پر تیار کیا جاتا ہے جبکہ جیلاٹوں کو 9 سینٹی گریڈ پر تیار کیا جاتا ہے-
image
 
Raw sugar vs brown sugar
خام چینی میں کیریمل کا معمولی سا ذائقہ محسوس ہوتا ہے اور اس کے ذرات ہلکے اور سنہری بھورے رنگ کے ہوتے ہیں۔ دوسری طرف ، براؤن شوگر گہرے رنگ کی ہوتی ہے اور اس میں کیریمل کا بھرپور ذائقہ محسوس ہوتا ہے۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: