Surah Infitar Tafseer

The Tafseer of Surah Infitar in Urdu is available with mp3 audio format. This Makki Surah, consisting of 19 verses, can be listened to online in the voice of Dr. Israr Ahmed. A renowned Islamic scholar Dr. Israr Ahmed, provides detailed explanations of the Quran on various topics, helping listeners understand the essence of Surah Infitar.

Para / Chapter Voice
30 Dr. Israr Ahmed
<
Al-Infitar
>
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

جب آسمان پھٹ جائے گا ﴿۱﴾ اور جب تارے جھڑ پڑیں گے ﴿۲﴾ اور جب دریا بہہ (کر ایک دوسرے سے مل) جائیں گے ﴿۳﴾ اور جب قبریں اکھیڑ دی جائیں گی ﴿۴﴾ تب ہر شخص معلوم کرلے گا کہ اس نے آگے کیا بھیجا تھا اور پیچھے کیا چھوڑا تھا ﴿۵﴾ اے انسان تجھ کو اپنے پروردگار کرم گستر کے باب میں کس چیز نے دھوکا دیا ﴿۶﴾ (وہی تو ہے) جس نے تجھے بنایا اور (تیرے اعضا کو) ٹھیک کیا اور (تیرے قامت کو) معتدل رکھا ﴿۷﴾ اور جس صورت میں چاہا تجھے جوڑ دیا ﴿۸﴾ مگر ہیہات تم لوگ جزا کو جھٹلاتے ہو ﴿۹﴾ حالانکہ تم پر نگہبان مقرر ہیں ﴿۱۰﴾ عالی قدر( تمہاری باتوں کے) لکھنے والے ﴿۱۱﴾ جو تم کرتے ہو وہ اسے جانتے ہیں ﴿۱۲﴾ بے شک نیکوکار نعمتوں (کی بہشت) میں ہوں گے۔ ﴿۱۳﴾ اور بدکردار دوزخ میں ﴿۱۴﴾ (یعنی) جزا کے دن اس میں داخل ہوں گے ﴿۱۵﴾ اور اس سے چھپ نہیں سکیں گے ﴿۱۶﴾ اور تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟ ﴿۱۷﴾ پھر تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟ ﴿۱۸﴾ جس روز کوئی کسی کا بھلا نہ کر سکے گا اور حکم اس روز خدا ہی کا ہو گا ﴿۱۹

Reviews & Comments

Accessing the whole Surah Infitar tafseer is no more difficult. This page comprise of tafseer in short audio parts so you can listen and comprehend the meaning properly.

  • Mehreen, Karachi
  • Fri 12 May, 2017
captcha