Surah Muzammil with Urdu Translation

سورة المزمل

Para / Chapter
29 (Surah Al-Muzzammil)
Voice/Recited
Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Shaikh Su'ood As-Shuraim, Urdu Translation by Moulana Fateh Muhammad Jalandari
Left
right
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

اے (محمدﷺ) جو کپڑے میں لپٹ رہے ہو ﴿۱﴾ رات کو قیام کیا کرو مگر تھوڑی سی رات ﴿۲﴾ (قیام) آدھی رات (کیا کرو) ﴿۳﴾ یا اس سے کچھ کم یا کچھ زیادہ اور قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھا کرو ﴿۴﴾ ہم عنقریب تم پر ایک بھاری فرمان نازل کریں گے ﴿۵﴾ کچھ شک نہیں کہ رات کا اٹھنا (نفس بہیمی) کو سخت پامال کرتا ہے اور اس وقت ذکر بھی خوب درست ہوتا ہے ﴿۶﴾ دن کے وقت تو تمہیں اور بہت سے شغل ہوتے ہیں ﴿۷﴾ تو اپنے پروردگار کے نام کا ذکر کرو اور ہر طرف سے بےتعلق ہو کر اسی کی طرف متوجہ ہوجاؤ ﴿۸﴾ مشرق اور مغرب کا مالک (ہے اور) اس کے سوا کوئی معبود نہیں تو اسی کو اپنا کارساز بناؤ ﴿۹﴾ اور جو جو (دل آزار) باتیں یہ لوگ کہتے ہیں ان کو سہتے رہو اور اچھے طریق سے ان سے کنارہ کش رہو ﴿۱۰﴾ اور مجھے ان جھٹلانے والوں سے جو دولتمند ہیں سمجھ لینے دو اور ان کو تھوڑی سی مہلت دے دو ﴿۱۱﴾ کچھ شک نہیں کہ ہمارے پاس بیڑیاں ہیں اور بھڑکتی ہوئی آگ ہے ﴿۱۲﴾ اور گلوگیر کھانا ہے اور درد دینے والا عذاب (بھی) ہے ﴿۱۳﴾ جس دن زمین اور پہاڑ کانپنے لگیں اور پہاڑ ایسے بھر بھرے (گویا) ریت کے ٹیلے ہوجائیں ﴿۱۴﴾ (اے اہل مکہ) جس طرح ہم نے فرعون کے پاس (موسیٰ کو) پیغمبر (بنا کر) بھیجا تھا (اسی طرح) تمہارے پاس بھی (محمدﷺ) رسول بھیجے ہیں جو تمہارے مقابلے میں گواہ ہوں گے ﴿۱۵﴾ سو فرعون نے (ہمارے) پیغمبر کا کہا نہ مانا تو ہم نے اس کو بڑے وبال میں پکڑ لیا ﴿۱۶﴾ اگر تم بھی (ان پیغمبروں کو) نہ مانو گے تو اس دن سے کیونکر بچو گے جو بچّوں کو بوڑھا کر دے گا ﴿۱۷﴾ (اور) جس سے آسمان پھٹ جائے گا۔ یہ اس کا وعدہ (پورا) ہو کر رہے گا ﴿۱۸﴾ یہ (قرآن) تو نصیحت ہے۔ سو جو چاہے اپنے پروردگار تک (پہنچنے کا) رستہ اختیار کرلے ﴿۱۹﴾ تمہارا پروردگار خوب جانتا ہے کہ تم اور تمہارے ساتھ کے لوگ (کبھی) دو تہائی رات کے قریب اور (کبھی) آدھی رات اور (کبھی) تہائی رات قیام کیا کرتے ہو۔ اور خدا تو رات اور دن کا اندازہ رکھتا ہے۔ اس نے معلوم کیا کہ تم اس کو نباہ نہ سکو گے تو اس نے تم پر مہربانی کی۔ پس جتنا آسانی سے ہوسکے (اتنا) قرآن پڑھ لیا کرو۔ اس نے جانا کہ تم میں بعض بیمار بھی ہوتے ہیں اور بعض خدا کے فضل (یعنی معاش) کی تلاش میں ملک میں سفر کرتے ہیں اور بعض خدا کی راہ میں لڑتے ہیں۔ تو جتنا آسانی سے ہوسکے اتنا پڑھ لیا کرو۔ اور نماز پڑھتے رہو اور زکوٰة ادا کرتے رہو اور خدا کو نیک (اور خلوص نیت سے) قرض دیتے رہو۔ اور جو عمل نیک تم اپنے لئے آگے بھیجو گے اس کو خدا کے ہاں بہتر اور صلے میں بزرگ تر پاؤ گے۔ اور خدا سے بخشش مانگتے رہو۔ بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے ﴿۲۰

BROWSE SURAH MUZAMMIL BY AYAT
Surah Muzammil is the 73rd Surah of Holy Quran. This Surah was revealed in one year. This Surah is also one of the 99 names of the Holy Prophet (P.B.U.H.). Surah Muzammil has numerous benefits associated with it. According to known sources, those who recite this Surah on Thursday night for 100 times will receive a hundred gifts, and hundred noteworthy sins will be forgiven. Moreover, those who recite Surah Muzammil will be saved from falling on to slavery and craziness.

Surah Muzammil (“The Enshrouded One”) was revealed in Makkah but some Scholars says that it was revealed in Madinah. The recitation of this Surah protects one from insanity and from being a slave to people. You can listen and read Surah Muzammil with Urdu Translation by Maulana Fateh Muhammad Jalandhari.

Hamariweb.com provides full Surah Muzammil mp3 audio with Urdu text and video. The page is also available with English and Arabic language recitation of the Surat. You can also download Surah Muzammil in MP3 format for computer and mobile devices. Listen to Surah and Tilawat with complete Ayat by Ayat in the beautiful voices of Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Shaikh Su'ood As-Shuraim with reading Urdu tarjuma online. You can easily listen and understand the meaning of Surah Muzammil recited in clear and beautiful voice.

Reviews & Comments

A very convenient website that i can access from anywhere in the world. I can access Surah Muzzammil and other Surahs too

Hina, Islamabad Sun 14 Oct, 2018

I have been looking for a good website with all Surah recitations as i can no longer read properly due to poor eyesight. This is great

Huda, Islamabad Tue 09 Oct, 2018

Without get any trouble I can easily restate the surah Muzzammil because here mention the whole surah Urdu meaning authentically

anela, panjab Fri 05 Oct, 2018

From here everyone can easily restate the whole surah muzammil with the every ayat Urdu translation easily that has the every ayat meaning available here for us

sonia, islamabad Tue 18 Sep, 2018

This whole surah Muzzammil having here with the every ayat Urdu translation that mention here with the whole ayat Urdu tafseer authenticall

hamna, Karachi Fri 14 Sep, 2018

Now here we have the best way to get restate the surah Muzzamil easily with the every ayat Urdu translation that could help me for restating that easily

farwa, lahore Wed 12 Sep, 2018
MORE ON ISLAM
MORE ON HAMARIWEB