سورہ فلق اردو ترجمہ

سورہ فلق اردو ترجمہ اور آڈیو Mp3 - یہ سورہ نمبر 113 ہے اور یہ 5 آیات پر مشتمل ہے- یہاں آن لائن سورہ فلق اردو ترجمہ اور تعارف بھی موجود ہے- یہ مکی سورہ ہے جو کہ پارہ نمبر 30 میں موجود ہے-

آیات کی تعداد: 5
پارہ: 30
سورہ نمبر: 113
دور نزول: مکی

عربی عبدالرحمان السدیس اور سعود الشریم اور اردو ترجمہ فتح محمد جالندھری

شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

کہو کہ میں صبح کے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں ﴿۱﴾ ہر چیز کی بدی سے جو اس نے پیدا کی ﴿۲﴾ اور شب تاریکی کی برائی سے جب اس کااندھیرا چھا جائے ﴿۳﴾ اور گنڈوں پر (پڑھ پڑھ کر) پھونکنے والیوں کی برائی سے ﴿۴﴾ اور حسد کرنے والے کی برائی سے جب حسد کرنے لگے ﴿۵

Reviews & Comments
captcha