سورہ ناس اردو ترجمہ اور آڈیو Mp3 - یہ سورہ نمبر 114 ہے اور یہ 6 آیات پر مشتمل ہے- یہاں آن لائن سورہ ناس اردو ترجمہ اور تعارف بھی موجود ہے- یہ مکی سورہ ہے جو کہ پارہ نمبر 30 میں موجود ہے-
عربی عبدالرحمان السدیس اور سعود الشریم اور اردو ترجمہ فتح محمد جالندھری
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ
کہو کہ میں لوگوں کے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں ﴿۱﴾ (یعنی) لوگوں کے حقیقی بادشاہ کی ﴿۲﴾ لوگوں کے معبود برحق کی ﴿۳﴾ (شیطان) وسوسہ انداز کی برائی سے جو (خدا کا نام سن کر) پیچھے ہٹ جاتا ہے ﴿۴﴾ جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے ﴿۵﴾ وہ جنّات میں سے (ہو) یا انسانوں میں سے ﴿۶﴾