سورہ قدر اردو ترجمہ اور آڈیو Mp3 - یہ سورہ نمبر 97 ہے اور یہ 5 آیات پر مشتمل ہے- یہاں آن لائن سورہ قدر اردو ترجمہ اور تعارف بھی موجود ہے- یہ مکی سورہ ہے جو کہ پارہ نمبر 30 میں موجود ہے-
عربی عبدالرحمان السدیس اور سعود الشریم اور اردو ترجمہ فتح محمد جالندھری
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ
ہم نے اس( قرآن) کو شب قدر میں نازل (کرنا شروع) کیا ﴿۱﴾ اور تمہیں کیا معلوم کہ شب قدر کیا ہے؟ ﴿۲﴾ شب قدر ہزار مہینے سے بہتر ہے ﴿۳﴾ اس میں روح (الامین) اور فرشتے ہر کام کے (انتظام کے) لیے اپنے پروردگار کے حکم سے اترتے ہیں ﴿۴﴾ یہ( رات) طلوع صبح تک (امان اور) سلامتی ہے ﴿۵﴾