کیبمرج سسٹم کے طلبہ ہوجائیں تیار، اگلے ماہ ہو رہے ہیں امتحان
کورونا وائرس کے پیشِ نظر تمام تر تعلیمی بورڈز نے امتحانات نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا جس پر اسکولوں کی انتظامیہ نے خیرمقدم بھی کیا تھا۔
مگر اب کیمبرج سسٹم کے طلبہ و طالبات کے لئے امتحانات کے حوالے سے ایک بڑی
خبر سامنے آرہی ہے کہ اگلے ماہ امتحانات سیریز کی صورت میں لئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کیمبرج انٹرنیشنل کی کنٹری ڈائریکٹر پاکستان عظمیٰ یوسف کا کہنا ہے کہ:
''اس مرتبہ ہم نے امتحان نہ لینے کی بجائے امتحان سیریز چلانے کو ترجیح دی ہے جو کہ اگلے ماہ یعنی نومبر میں پاکستان میں لئے جائیں گے، جس کے رو سے ایسے طلبہ و طالبات جو اپنی رجسٹریشن برٹش کاؤنسل کے تحت کروا چکے ہیں اور انھیں اس مرتبہ سال 2020 کے امتحانات میں شرکت نہیں کرنی تو وہ اپنے متعلقہ اسکول جا کر یا برٹش کونسل کے ذریعے واپس لے سکتا ہے، لیکن اگر وہ نجی امیدوار ہے تو وہ کیمبرج سسٹم کی کسی بھی مستقبل کی امتحان سیریز میں امتحانات دے سکتا ہے۔''
عظمیٰ یوسف کا مذید کہنا ہے کہ:
'' ہمارے ایسوسی ایٹ اور برٹش کونسل کو مقامی حکومت کے ضوابط اور صحت سے متعلق مشوروں سے آگاہ کیا گیا ہے۔ وہ سرکاری حفاظتی اقدامات کے ساتھ ساتھ اپنے داخلی حفاظتی پروٹوکول پر بھی عمل پیرا ہوں گے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ نومبر 2020 میں امتحانات کی سیریز پاکستان کے تمام کیمبرج طلباء کیلئے محفوظ طریقے سے ہو سکیں۔''
Click here for Online Academic Results