اکثر کہانیوں میں جنات اور بھوتوں کا حلیہ بیان کرتے ہوے بتایا جاتا ہے کہ ان کر سر پر لمبے سینگ موجود ہوتے ہیں لیکن
اگر حقیقت میں کسی شخص کے سر پر سینگ ہو ایسا شائد کبھی دیکھا یا سنا نہ ہو تاہم آج ہم آپ کو ایسے عجیب و غریب لوگ دکھائیں گے جن کر سر پر سینگ موجود ہیں۔
آیئے جانتے ہیں کہ یہ لوگ کون ہیں اور ان کا تعلق کہاں سے ہے۔
شیام یادو (بھارت)
بھارت میں حقیقت میں ایک شخص کے سر پر سینگ نکل آیا بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والے 74 سالہ شیام یادو کا کہنا ہے کہ پانچ سال پہلے ان کا سر کسی چیز کا ٹکرا لگا تھا جس کے بعد ان کے سر پر سینگ نما چیز نکلنے لگی۔
سینگوں والی عورت (چین)
ملئے چین سے تعلق رکھنے والی سینگوں والی بوڑھی خاتون سے جو یقینا آپ کی توجہ کا مرکز بنیں گی۔ غیر ملکی ویب سائٹ “didyouknowblog.com” کے مطابق تصویر میں نظر آنے والی اس معمر چینی خاتون کا آخری عمر میں پیشانی پر بائیں طرف ایک سینگ نکل آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ خاتون سینگ نکلوانے کے حق میں نہیں تھیں، اس لیے کہ اُسے مذکورہ سینگ کی وجہ سے نہ صرف ملک گیر بلکہ عالمی شہرت بھی حاصل تھی۔ مذکورہ خاتون اب زندہ نہیں ہیں اور ان کا نام زنگ رویفنگ “Zhang Ruifang” تھا۔
یونیکورن لیڈی
یہ ایک 69 سالہ خاتون کی تصویر ہے جن کی پیشانی پر 17 سینٹی میٹر لمبا سینگ پھیلی ہوئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ایک یونیکورن لیڈی کے نام سے مشہور ہیں۔