کورونا ویکسین لگوانے والے لوگوں کے ساتھ ایسا کیا ہوا جو لوگ اس سے خوفزدہ ہو گئے؟

image

ناروے اور انڈیا میں کورونا ویکسین کے منفی نتائج سامنے آگئے، ناروے میں 29 معمر شہری ہلاک جبکہ بھارت میں مریضوں کی حالت تشویشناک۔

تفصیلات کے مطابق امریکی کمپنی فائرز کی تیار کردہ کورونا ویکسین نے ناروے میں 29 معمر شہریوں کی جان لے لی، ویکسین لگوانے کے بعد پُراسرار طور پر ہلاک ہونے والے افراد کی اوسط عمریں 75 سال سے زائد تھیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والے معمر شہریوں سے متعلق زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئیں ہیں۔

اس حوالے سے نارویجیئن میڈیسن ایجنسی کا کہنا ہے کہ ویکسین لگوانے والے زیادہ تر افراد میں بخار، متلی اور الٹی جیسی علامات دیکھنے میں آئی تھیں جس کے بعد وہ دم توڑ گئے۔

ناروے حکام نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے موت کی وجہ کو پوشیدہ رکھا ہے اور اس حوالے سے میڈیا کو معلومات فراہم نہیں کی کہ یہ اموات کب اور کیسے ہوئیں؟

تاہم نارویجیئن میڈیسن ایجنسی کا کہنا ہے کہ ملک میں صرف فائزر ویکسین ہی لوگوں کو لگائی گئی ہے اور تمام اموات اسی ویکسین کو لگوانے کے بعد ہوئی ہیں۔

دوسری جانب بھارت میں بھی کورونا ویکسین کے تدارک کے لئے ملکی سطح پر تیار کی گئی ویکسین کے سائیڈ ایفیکٹس آنا شروع ہو گئے ہیں، جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے اور وہ ویکسین لگوانے سے منع کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جن بھارتی شہریوں کو جو ویکسین لگوائی جا رہی ہے ایسے افراد کی آنکھیں سُرخ ہو رہی اور انھیں شدید گھبراہٹ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US