کراچی میں سردی کو بریک تو لگ گیا مگر یہ جاتے جاتے ایک اور شدید لہر کے ساتھ روانہ ہوگی، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا۔
محکمہ موسمیات نے جنوری کے آخری ہفتے میں ایک اور سردی کی لہر آنے کی پیش گوئی کر دی، شہرِ قائد میں رواں برس سردی نے سابقہ ریکارڈز توڑیں ہیں تاہم اب سردی کی شدت میں کمی آئی ہے لیکن محکمہ موسمیات کی جانب سے پھر پیشگوئی کی گئی ہے کہ رواں ماہ کے آخری ہفتے میں سردی کی ایک اور لہر کراچی کا رُخ کرے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہواؤں کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سردی جنوری کے آخری ہفتے میں ایک بار پھر شدت اختیار کر جائے گی۔