کراچی میں اسکول کی وین اُلٹ گئی، 5 طالب علم زخمی

image

کراچی میں اسکول کی وین الٹ گئی، 5 طالب علم زخمی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچ کالونی پل کے قریب اسکول کی وین تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 5 طالبِ علم زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے فوری بعد تمام زخمی بچے اپنی مدد آپ کے تحت جناح اسپتال گئے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

پولیس کی جانب سے حادثے کا شکار ہونے والی وین کو سڑک سے ہٹا کے ٹریفک کو بحال کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی آج سے نویں جماعت سے 12 ویں جماعت تک کے طلبا و طالبات کے لیے تعلیمی سلسلے کا آغاز ہو گیا ہے ۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US