لوگوں خبردار! اب کسی صورت آئس کریم نہیں کھانی، آئس کریم میں کورونا وائرس کے اثرات کا انکشاف۔
تفصیلات کے مطابق آئس کریم میں بھی اب کورونا وائرس کے اثرات پائے گئے ہیں، شمالی چین میں آئس کریم کے نمونوں کا جائزہ لیا گیا ہے جس میں کورونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین میں وبائی امور کی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ آئسکریم تیار کرنے والی کمپنی نے جو خام مال استعمال کیا تھا اس میں نیوزی لینڈ سے درآمد شدہ دودھ پاؤڈر اور یوکرین سے درآمد کیا جانے والا دہی پاؤڈر شامل تھا۔
حکام نے کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد تیار شدہ تمام آئسکریم ضبط کر کے سیل کر دی ہیں اور کمپنی میں کام کرنے والے کارکنان کے بھی کووڈ 19 ٹیسٹ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ کھانے کی چیزوں میں وائرس کی موجودگی کے خدشات کو ختم کرتے ہوئے گزشتہ برس اگست میں عالمی ادارہِ صحت نے کہا تھا کہ 'لوگوں کو کھانا، کھانے کی پیکیجنگ یا کھانے کی ڈیلیوری سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہئے'۔
جبکہ گزشتہ سال چین میں منجمد کھانے کی پیکیجنگ پر زندہ کورونا وائرس پایا گیا تھا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل جولائی میں بھی چین نے کھانے ی اشیاء کے کنٹینرز کی پیکیجنگ اور اندرونی دیوار پر جان لیوا وائرس پائے جانے کے بعد منجمد کیکڑے کی درآمد معطل کر دی تھی۔