گزشتہ ہفتہ تو گزر گیا مگر اپنے ساتھ کچھ منفرد چٹ پٹی باتیں، کچھ بچھڑے لوگوں کی یادیں چھوڑ گیا ۔ آئیے آپ بھی جانیں کہ پچھلے ہفتے کس کے رہے چرچے تو کون بنا سوشل میڈیا کی زینت:
٭ 48 کروڑ کا گھر:
سیف علی خان اور کرینہ کپور نے نیا گھر لیا اور اس کی تصاویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں اداکارہ کرینہ کپور اپنی بہن کرشمہ کپور، اداکارہ ملائکہ ارورا اور دیگر کئی قریبی سہیلیوں کے ساتھ لاؤنج میں بیٹھی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ ان کی اس تصویر کے بعد سے لوگوں نے ان کی رائش گاہ فارٹیون ہائیٹس کو اتنا سرچ کیا کہ گذشتہ ہفتے دیکھے
جانے والی تصاویر میں سب سے زیادہ مرتبہ ان کے گھر کو دیکھا گیا۔
٭ پرویز مشرف کی والدہ کا انتقال:
پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ کا انتقال بھی گزشتہ ہفتے میں ہوا جس پر دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات اور دعائیہ کمنٹس کئے گئے، ان کی تصویر بھی خوب وائرل ہوئی۔
٭ حرا مانی:
اداکارہ حرا مانی کا گایا گیت '' سواری '' کے سیٹ سے لی جانے والی حرا کی تصاویریں تو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں اور لوگوں نے خوب تعریفیں بھی کی ۔
٭ نوبیاہتا انڈونیشی جوڑا:
انڈونیشیا کے طیارے حادثے میں موجود ایک شخص کی اپنی اہلیہ کے ساتھ تصاویر بہت وائرل ہوئی، ان کی شادی 2 ہفتے قبل ہوئی تھی اور فرور یانو نامی شخص اس طیارے میں موجود تھے ان کی موت کی خبر اور آخری پیغام نے ہر کسی کو رُلا دیا۔
٭ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی بیٹی:
گذشتہ ہفتے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی بیٹی کی ایک جھوٹی تصویر خوب وائرل ہوئی، جس کو بھارتی مداحوں نے ویرات کی بیٹی کے انم سے مشہور کیا جبکہ وہ بچی امریکہ میں 2009 میں پیدا ہوئی تھی۔