بھارت میں نوجوان نے دوست کو شادی کے اصرار پر قتل کر کے دیوار میں چُن دیا، لاش کی باقیات برآمد۔
بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں تیس برس کے ایک نوجوان نے اپنی دوست کو مبینہ طور پر اس لیے قتل کرکے اپنے فلیٹ کی دیوار میں چُن دیا کیونکہ وہ اس سے شادی کرنا چاہتی تھی۔
بھارتی نجی نیوز چینل کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اپنی 32 سالہ خاتون دوست کو شادی پر اصرار کرنے پر قتل کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم اور مقتولہ کا ایک دوسرے کے ساتھ پانچ برس سے تعلق تھا، مقتولہ کو آخری مرتبہ 21 اکتوبر کو ملزم کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔
تاہم ایک سرکاری بیان میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خاتون کو گذشتہ برس اکتوبر میں قتل کیا گیا تھا جبکہ لاش کی باقیات پولیس نے ملزم کے فلیٹ سے چند روز پہلے ہی برآمد کی ہیں۔
تاہم جب مقتولہ کے گھر والوں نے ملزم سے اس بارے میں پوچھا تو اُس نے کہا کہ وہ گجرات گئی ہوئی ہے۔
بعد ازاں خاتوں کے گھر والوں نے پولیس سے رابطہ کیا اور پولیس نے اس شخص کو گرفتار کرکے اس کے گھر سے لاش برآمد کرلی۔
ملزم نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے بیان دیا کہ 'ان کی دوست اس سے شادی کرنا چاہتی تھی جبکہ اس کی یہ خواہش ملزم کو ناپسند تھی تاہم ملزم نے گزشتہ برس اکتوبر میں خاتون کو قتل کر کے اپنے ہی گھر کی ایک دیوار میں چُن دیا'۔
واضح رہے کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد اس کے خلاف انڈین پینل کوڈ کی مختلف دفعات کے تحت قتل اور دیگر جرائم کرنے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔