معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے تھپڑ مارنے کی ویڈیو کے معاملے پر مفتی عبدالقوی کا مٶقف سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق مفتی قوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ٹی وی پروگرام کے لیے حریم شاہ اور مجھے کراچی بلوایا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ میں ہوٹل میں بیٹھا موبائل فون استعمال کررہا تھا جس دوران حریم شاہ اچانک میرے روم میں آئیں اور تھپڑ مار کر چلی گئی۔
واضح رہے کہ متنازعہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنے انسٹا گرام اکاٶنٹ پر مولانا مفتی عبدالقوی کو اچانک تھپڑ مارنے کی ویڈیو شیئر کی، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
عبدالقوی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حریم شاہ نے لکھا کہ مفتی عبدالقوی کو تھپڑ کیوں مارا گیا اس کا جواب بہت جلد سامنے آجائے گا۔