ٹک ٹاک گرل حریم شاہ اور مفتی قوی کی ایک اور ویڈیو حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔
سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی جانب سے شئیر کی گئی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ٹک ٹاک گرل حریم شاہ نے معروف عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبد القوی کو ایک زور دار تھپڑ مارا ہے، جس کے بعد اب حریم شاہ نے مفتی عبد القوی کے ساتھ ایک اور ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شئیر کی ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مفتی اور حریم شاہ آپس میں گفتگو کر رہے ہیں، جبکہ حریم شاہ بال سنوارتے ہوئے ویڈیو بنا رہی ہیں اور مفتی قوی اپنے تعلیم کے حوالے سے بتا رہے ہیں کہ مدینہ منورہ اور جامعۃ الازہر سے کورس کیے ہیں۔
حریم شاہ نے انسٹاگرام کی اس ویڈیو پر تو کمنٹ سیکشن بند کر رکھا ہے تاہم سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی یہ ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے اور لوگ اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں، کوئی حریم شاہ کے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کو سراہا رہا ہے تو کوئی مولوی کی بخشنے کا مشورہ دے رہا ہے۔