پاکستان کا ایک ایسا بچہ جو چھوٹی سی عمر میں خطرناک کرتب کر کے سب کو حیران کر دیتا ہے، ویڈیو

image

کوئی بھی کھیل ہو یا جمناسٹک اسٹنٹس پاکستان کے نوجوان اور بچے کسی سے کم نہیں، پاکستان کے ننّھے عذیر فاروق باروزئی نے یہ ثابت کر دکھایا۔

ہم کسی سے کم نہیں! بلوچستان کے علاقے ضلع مستونگ کے 12 سالہ بچے عذیر فاروق باروزئی نے سب کو اپنا گرویدہ کر لیا، عذیر اپنے دانتوں کی مدد سے لوہے کا مضبوط سریا موڑ دیتا ہے اور یہی نہیں اپنی ناک سے ٹرک کے ٹائروں میں ہوا بھی بھرنا جانتا ہے۔

اس بچے کے کرتب ایسے ہیں کہ یہ دیکھنے والوں کو اپنی تعریف کرنے پر مجبور کر دیتا ہے۔

یہی نہیں بلکہ صرف 12 سال کی عمر میں اس طرح کے خطرناک اسٹنٹس کرنے والا عذیر فاروق مارشل آرٹ کا بھی ماہر ہے اور اس کی اس ماہرانہ کاوشوں کو دیکھتے ہوئے یورپی ٹی وی چینل نے اس کا انٹرویو بھی کیا تھا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عذیر نے کہا کہ ''اس کے والد ہی اس کے کوچ اور استاد ہیں، اپنے والد کو دیکتھے ہوئے مجھے بھی یہ شوق پیدا ہوا اور اس طرح کے مظاہرے میں پانچ سال کی عمر سے کر رہا ہوں''۔

عذیر کا نام ایشیا کی ''اسٹرونگ کڈ لسٹ'' میں موجود ہے، جبکہ دنیا کے 15 اسٹرونگ کڈ لسٹ میں بھی ان کا نام شامل ہے اور امید ہے کہ عنقریب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی عذیر کا نام شامل کر لیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US