کھلاڑی گیند لینے کے لیے جُھکا تو گِر گیا اور۔۔۔ جانیں میچ کے دوران اس کھلاڑی کے ساتھ ایسا کیا ہوا کہ جان چلی گئی؟

image

بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران 27 سالہ کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر حیدر آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں مقامی سطح پر کھیلے جانے والے ایک میچ کے دوران 27 سالہ کرکٹر جان کی بازی ہار گیا۔

گراؤنڈ میں موجود ساتھیوں کا کہنا ہے کہ کھلاڑی گیند لینے کے لیے جھکا تو گر گیا اور دوبارہ نہ اُٹھ سکا تاہم دیگر کھلاڑیوں نے اسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا لیکن ڈاکٹروں نے اس کھلاڑی کو مردہ قرار دے دیا۔

تاہم اب تک موت کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے، مقامی پولیس نے کھلاڑی کی ناگہانی موت کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

یاد رہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹس آنے کے بعد واضح طور پر بتایا جا سکے گا کہ کھلاڑی کی اس طرح اچانک موت کا سبب کیا ہے، تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث پیش آیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US