کچھ لوگوں کی تھوڑی ایسی کیوں ہوتی ہے؟ جانیں دلچسپ وجوہات

image

آپ نے اکثر لوگوں کے گالوں پر گہرے گہرے گڑھے یا ڈِمپل ضرور دیکھے ہوں گے بلکل اس ہی طرح لوگوں کی تھوڑی کے بیچ بھی یہ ڈِمپل موجود ہوتا ہے جو پُرکشش لگتا ہے۔

مگر یہ ڈمپل کیوں ہوتا ہے اور اس کے انسان کی شخصیت پر کیا اثرات ہیں یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے، اس ڈِمپل کی وجوہات بہت ہی دلچسپ ہیں اور اس کے بارے میں کئی الگ الگ باتیں مشہور ہیں۔

تھوڑی کے بیچ ڈِمپل کیوں ہوتا ہے؟ وجوہات

چن ڈمپل، کلیفٹ تھوڑی چہرے کی اس خصوصیت کے مختلف نام جو اکثر لوگوں کے چہروں پر موجود تھوڑی کے گڑھوں کو کہتے ہیں جو پرکشش شخصیت کی پیش کرتے ہیں۔

دراصل اس کی دو جوہات ہیں چِن ڈمپل جبڑے کی لائن میں تضاد کا نتیجہ ہوتا ہے، اکثر اوقات یہ پیدائشی ہوتا ہے اور اکثر لوگوں کی بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ یہ جبڑے میں ایک گیپ (مخصوص الائنمنٹ) پیدا ہونے کی وجہ سے بن جاتا ہے یعنی یہ انسان کے جبڑوں میں ایک خاص گیب کے پیدا ہونے کے باعث پڑتا ہے جو انتہائی پُرکشش ہوتا ہے تاہم اکثر لوگوں کے اگر یہ ضرورت سے زیادہ گہرا ہو تو بُرا بھی لگتا ہے۔

تاہم اس گیب یا ڈمپل کے لئے لوگ کئی باتیں بھی مانتے ہیں جیسے خوش نصیب ہونا، اچھی قسمت والا ہونا یا پھر دولت مند ہونا، پُرکشش شخصیت کا مالک ہونا وغیرہ۔

تاہم یہ باتیں سچ ہوں یا نہ ہوں یہ حقیقت کہ اس خصوصیت کے مالک افراد لوگوں کو اپنی طرف مائل کرتے ہیں اور پُرکشش لگتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US