'اب عمر چُھپانا مشکل ہے'، جانیں بشریٰ انصاری کی عمر کتنی ہو گئی کہ وہ اسپتال پہنچ گئیں؟

image

پاکستان کی معروف اداکارہ اور گلوکارہ بشریٰ انصاری بھی کورونا ویکسین لگانے پہنچ گئیں، سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گزشتہ روز بشریٰ انصاری نے ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کورونا ویکسین لگوانے ویکسینیشن سینٹر پہنچی ہیں اور کورونا ویکسین لگوا رہی ہیں۔

بشریٰ نے ساتھ ہی مخصوص انداز میں پیغام بھی دیا، انہوں نے کہا کہ اب عمر چھُپانا مشکل ہے۔

بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ سینیئر سٹیزن ہونے کا اصل مزہ تو اب آیا ہے، ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ویکسین ہمارے لیے ہمارے چاہنے والوں کیلئے بہت ضروری ہے۔

بشریٰ انصاری نے اپنی ویڈیو میں اپنے مداحوں کو پیغام دیا کہ انہوں نے کہا معمر افراد ویکسین ضرور لگوائیں اور موذی وائرس سے محفوظ رہیں۔

بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے سینیئر سیٹیزن ہونے کا مزہ کبھی نہیں آیا جو اب آیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آج اداکارہ ثمینہ پیرزادہ وہ پہلی اداکارہ ہیں جنہوں نے ویکسین لگوائی تھی، پاکستان میں ویکسین لگوانے کا دوسرا مرحلہ جاری ہے اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد ویکسین لگوا سکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US