امریکہ میں کی ریاست شکاگو کے ایک شہر کے بیچ واقع دریا کا پانی ہرے رنگ کا ہو گیا، دریا کا بدلا رنگ دیکھ کر شہری حیرت میں مبتلا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست شکاگو میں واقع دریا کا رنگ بدل کر سبز ہو گیا اس دریا کے اردگرد کے رہائشی جب صبح اُٹھے تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ پورا دریا ہی ہرا ہو گیا ہے۔
دراصل ہر سال ہی شکاگو کہ اس دریا کا رنگ 17 مارچ کو تبدیل ہو جاتا ہے مگر اس سال یہ 14 مارچ کو ہی تبدیل ہو کر سبز ہو گیا۔
ایسا کیوں ہوتا ہے؟
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عیسائیوں کے مذہبی دن ’ایس ٹی پیٹرک ڈے‘ کی مناسبت سے ہر سال دریا میں گہرا سبز رنگ چھوڑا جاتا ہے، جس کے بعد پانی تبدیل ہوتا ہے، رپورٹ کے مطابق شکاگو میں یہ ثقافتی رسم 1962 سے منائی جا رہی ہے۔
تاہم اس سال شکاگو کے مئیر نے شہریوں کو سرپرائز کرنے کے لئے 14 مارچ کو ہی دریا کا رنگ تبدیل کروا دیا، شہری بھی یہ منظر دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور اس دریا کے کنارے تصاویر اور ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر شیئر کر رہے ہیں، ان تصاویر اور ویڈیوز میں واضح طور پر پانی کو گہرے سبز رنگ کا دیکھا جا سکتا ہے۔