یہ شخص ٹرک کے نیچے آگیا تھا مگر کیسے بچ نکلا؟ دیکھیں حیران کر دینے والے ٹریفک حادثے کی ویڈیو

image

پنجاب کے شہر مظفرآباد میں ٹریفک حادثہ، ٹریلر کے نیچے آنے والا نوجوان معجزانہ طور پر بچ گیا۔

کہتے ہیں جسے اللہ رکھے اُسے کون چکھے، ایسا ہی کچھ واقع پیش آیا ہے صوبہ پنجاب کے شہر مظفرآباد میں جہاں رانگ سائیڈ سے آنے والا موٹر سائیکل سوار ٹریلر کی زد میں آگیا مگر ایک خراش تک نہ آئی۔

رپورٹ کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے سلطان کالونی میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے باعث نوجوان ٹریلر کی زد میں آگیا تھا تاہم خوش قمستی سے حادثے میں نوجوان کی جان بھی بچ گئی اور اس کو چوٹیں تک نہیں آئیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار نوجوان رانگ سائیڈ سے آنے والے موٹر سائیکل سوار سے ٹکراتے ہوئے ٹریلر کی زد میں آیا، ڈرائیور کی حاضر دماغی نے کام دکھایا۔

ٹریلر ڈرائیور نے بر وقت بریک لگا لیا اور نوجوان کی جان بچ گئی، لوگوں نے زد میں آنے والے نوجوان کو گھسیٹ کر باہر نکال لیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US