پاکستان کی اُبھرتی اداکارہ اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں پہچان رکھنے والی معروف ماڈل رابیہ بٹ نے اپنی زندگی میں ہونے والے واقعات دنیا کو بتا دیئے۔
حال ہی میں معروف خوبرو ماڈل رابیہ بٹ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ اپنی زندگی کی آخری محبت کا انتظار کر رہی ہیں مگر اب تک وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکیں۔
انٹرویور نے ان سے پوچھا کہ اگر آپ کی آخری محبت نہیں مل سکی تو پھر پہلی محبت کون ہے، جس ہر رابیہ نے بتایا کہ ان کی پہلی محبت ان کی والدہ ہیں۔
رابیہ کی والدہ ان کے لڑکپن میں ہی انتقال کر گئیں تھیں جس کے بعد رابیہ چھوٹی عمر سے ہی اپنے ساتھ ساتھ اپنی تین چھوٹی بہنوں کو بھی ماں کی طرح پالا ہے، انہوں نے کہا کہ کسی چیز کو کھونے کے بعد ہی آپ کی اس کی اہمیت واضح ہوتی ہے، اس ہی طرح مجے بھی والدہ کے گزر جانے کے بعد احساس ہوا کہ میں ان سے کس قدر محبت کرتی ہوں۔
معروف ماڈل رابیہ بٹ کا کہنا تھا کہ ''میں نے کبھی اپنی آنکھوں میں آنسوں نہیں آنے دیئے، میں گلیسرین بھی لگا لوں تو بھی آنسو نہیں آتے''، رابیہ نے بتایا کہ انہوں نے خود کو اس قدر مضبوط کر لیا ہے کہ وہ اب دنیا کے سامنے کبھی رو نہیں سکتی، کیونکہ وہ دنیا کو اپنے دل کا اور نجی زندگی کا حال بتانا پسند نہیں کرتیں۔
رابیہ کا کہنا ہے کہ وہ خدا سے گِلا کرتی تھیں کہ ان سے ان کی والدہ کو کیوں چھین لیا مگر اب وہ سمجھ چکی ہیں کہ خدا نے رابیہ کو اُن کی بہنوں کی پرورش کا وسیلہ بنایا ہے اور شاید یہ ان کو بہتر انسان بنانے کے لئے ہوا تھا۔
2016 میں ایک پاکستانی فلم سے انڈسٹری میں قدم رکھنے والی معروف ماڈل و اداکارہ رابیہ بٹ کو پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں بے حد پسند کیا جاتا ہے اور ان کی مقبولیت میں اضافے کی وجہ ان کی پُرکشش شخصیت ہے، رابیہ کا بولڈ انداز مداحوں کے دلوں میں گھر کر جاتا ہے، تاہم رابیہ کا ماننا ہے کہ ان کی زندگی میں جو کچھ بھی ہوا وہ خدا کا اُن پر کرم تھا۔