23 مارچ کو صوبے بھر میں عام تعطیل، سندھ حکومت نے اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومتِ سندھ نے یومِ پاکستان کی مناسبت سے 23 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ عام تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یومِ پاکستان کے دن صوبے بھر کے سرکاری و نیم سرکاری ادارے، کونسلز اور سندھ حکومت کے ماتحت تمام اداروں سمیت تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔