سعودی عرب کی جانب سے عمرہ زائرین کے لیے بڑی خبر

image

سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کو بڑی سہولت فراہم کر دی، اب ایک کے بعد دوسرے عمرے کی اجازت مل گئی۔

رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ نے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمرہ زائرین ایک عمرہ کے بعد دوسرے عمرے کا بھی اجازت نامہ لے سکتے ہیں۔

جاری کردہ بیان کے مطابق عمرہ بکنگ کے موجودہ نظام کے تحت کوئی بھی شخص 15 روز میں ایک بارعمرہ کا اجازت نامہ حاصل کرسکتا ہے جبکہ 18 شعبان تک عمرے کے اجازت نامے جاری کروائے جا سکتے ہیں۔

سعودی وزارتِ حج و عمرہ کا کہان ہے کہ اگر کسی شخص کا اجازت نامہ منسوخ ہو گیا ہے تو وہ قریب ترین تاریخ میں دوبارہ عمرے کا نیا اجازت نامہ حاصل کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اگر (عمرے کی اجازت کی درخاست دائر کرنے والی ایپ) ’اعتمرنا‘ ایپ پر عمرہ اجازت نامے کا عمل پورا نہ ہو رہا ہو تو دوبارہ کوشش کی جا سکتی ہے کیونکہ عمرہ بکنگ کے مواقع روزانہ کی بنیاد پر دیے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ عمرہ کرنے کے خواہشمند افراد کے لئے کورونا ٹیسٹ اور ویکسین لگوانا لازم ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US