20 سال پہلے ماں چھوڑ گئیں تھیں اور اب والد بھی چلے گئے، مرحوم والدین کی یاد میں حنا درانی کا یہ پیغام آپ کو بھی رلا دے گا

image

پاکستان کی لیجنڈری ملکہ ترنم نور جہاں کی صاحبزادی حنا درانی نے اپنے مرحوم والدین کی یاد میں دل سوز پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 20 سال قبل والدہ چھوڑ کر اس دنیا سے رخصت ہوگئیں اور اب 40 دن پہلے والد بھی چھوڑ کر چلے گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حنا درانی نے والد کے ہمراہ اپنی چند یادگار تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ گھر کے گارڈن میں موجود ہیں۔

حنا درانی نے اپنی پوسٹ پر ایک جذباتی کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ یہ وہ آخری سال تھا کہ جب میں اپنے والد کے ساتھ اس گارڈن میں بیٹھی تھی۔

میک اپ آرٹسٹ حنا درانی نے لکھا کہ میرے خیال میں والدین کو کھونے سے زیادہ گہرا درد کوئی دوسرا نہیں ہوتا ہے اور چاہیے کتنا ہی وقت کیوں نہ گُزر جائے یہ درد کبھی کم نہیں ہوسکتا۔

حنا درانی نے جذباتی ہوتے ہوئے لکھا کہ ’20 برس قبل امّاں ہمیں چھوڑ کر چلی گئیں اور اب 40 دن پہلے والد بھی اس جہاں فانی سے رخصت ہوگئے ہیں۔

اُنہوں نے لکھا کہ والدین کو کھوکر دل ٹوٹ گیا ہے۔

حنا درانی نے اپنے چاہنے والوں سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’براہ کرم ! میرے والدین کو اپنی دُعاؤں میں لازمی یاد رکھیں۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts