معروف پاکستانی ٹی وی میزبان اقرار الحسن کی ذاتی زندگی ہمیشہ خبروں میں رہتی ہے خاص طور پر ان کی تین شادیاں اور اہلیہ کے درمیان تعلقات کی وجہ سے۔
حال ہی میں عروسہ خان نے برطانیہ میں صحافی فرید قریشی کے ساتھ ایک انٹرویو میں قرۃالعین اقرار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میرا دن شروع نہیں ہوتا جب تک میں قرۃالعین اقرار کو نہ دیکھوں۔ وہ سب کی دیکھ بھال کرنے والی بڑی بہن جیسی ہیں اور میری رہنمائی کرتی ہیں۔
اقرار الحسن نے بھی انٹرویو میں قرۃالعین اقرار کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے اپنے خاندان کو متحد رکھا اور والدہ سمیت دیگر رشتہ داروں کی دیکھ بھال کی اور ساری تعریف انہی کو جاتی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس پر مزاحیہ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا قرۃالعین کہتی ہوں یہ پھر شروع ہوگئے! جبکہ دوسرے نے کہا دونوں کو قرۃالعین اقرار سے ڈر ہے اسی لیے ان کی تعریف کر رہے ہیں۔