ہانیہ عامر نے 2025 کی زندگی کے چیلنجز اور جذباتی لمحے شیئر کر دیے

image

پاکستانی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر اپنے سال 2025 کے تجربات کے بارے میں کھل کر اظہار کیا۔ ہانیہ عامر نے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا کہ اگرچہ یہ سال ان کے لیے پیشہ ورانہ لحاظ سے کامیابیوں بھرا رہا، فلم جاناں، ہٹ ڈرامہ سیریل میری زندگی ہے تُو اور انسٹاگرام پر فالوورز میں اضافہ ہوا لیکن ذاتی طور پر انہیں کئی مشکلات کا سامنا رہا جو عوامی نظر سے اوجھل رہیں۔

انسٹاگرام پوسٹ میں ہانیہ عامر نے لکھا کہ میں سمجھتی تھی کہ میں کسی بھی غم کو بغیر متاثر ہوئے برداشت کر سکتی ہوں، مگر زندگی نے مجھے دکھایا کہ میں بھی انسان ہوں۔ اس سال نے مجھے سکھایا کہ اعتماد نازک ہوتا ہے ہر اتفاق خوشی نہیں لاتا، اور آپ لوگوں کے سامنے ہنستے اور مضبوط نظر آ سکتے ہیں جبکہ اندر سے خاموش خوف کا سامنا کر رہے ہوں۔

ہانیہ نے کہا کہ کبھی طاقت صرف اپنے موقف پر قائم رہنے میں ہے خاموشی بھی تکلیف دہ ہو سکتی ہے اور امید کی سب سے چھوٹی کرن بھی رات گزارنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ لیکن زندگی نے مجھے خوشیوں اور محبت کے ذریعے بھی حیران کیا اور میں نے سیکھا کہ زندگی کے اتار چڑھاؤ کو جینے کا مطلب صرف زندہ رہنا نہیں بلکہ دوبارہ آغاز کرنا بھی ہے۔

ہانیہ کے اس دل کے جذباتی بیان پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے محبت اور دعائیں بھیجیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US