رابی پیرزادہ نے اپنی شادی اور خلع کا انکشاف کردیا

image

سابق اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی شادی اور خلع سے متعلق پہلی بار انکشاف کردیا۔

رابی پیرزادہ نے حال ہی میں اداکار احمد علی بٹ کو دیے گئے انٹرویو میں اپنی زندگی اور اپنے سوشل ورک کے حوالے سے گفتگو کی۔

شادی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے رابی پیرزادہ نے کہا کہ میری شادی ہوئی اور پھر میں نے خلع لے لی، خلع لینے کی بات پہلی بار بتا رہی ہوں اس سے پہلے نہیں بتائی، شادی شدہ زندگی میں جو بھی مسائل ہوئے اس کے بعد میں نے خلع لے لی۔

دوبارہ شادی کرنے سے متعلق سوال کا جواب میں سابق اداکارہ نے کہا کہ ہاں دوبارہ شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں۔

رابی پیرزادہ نے بتایا کہ انہیں اپنے والدین کے دباؤ میں آکر شادی نہیں کرنی چاہیے تھی، ان کی شادی ایک وٹا سٹا (exchange marriage) تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US